سر ورق / خبریں / عالم اسلام / اسلامی انقلاب ایران کی 41 ویں سالگرہ؛ قومی یکجہتی کے لئے عوام کی بھرپور شرکت

اسلامی انقلاب ایران کی 41 ویں سالگرہ؛ قومی یکجہتی کے لئے عوام کی بھرپور شرکت

تفصیلات کے مطابق، اسلامی انقلاب کی 41 ویں سالگرہ کی مناسبت سے  تہران سمیت تمام صوبائی دارالحکومتوں اور سینکڑوں شہروں میں  مقامی وقت صبح 9 بجے سے سرد موسم کے باوجود عوامی اور سرکاری سطح پر بھرپور تقاریب اور ریلیوں کا نعقاد ہوا جن میں کڑوروں لوگوں  نے شرکت کی۔

تہران میں منقدہ مرکزی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے  ایرانی صدر مملکت نے کہا ہے کہ امریکی دشمنی نے گزشتہ 41 سالوں کے دوران خود کو مختلف شکلوں میں ظاہر کیا ہے مگر اسلامی انقلاب کا راستہ پہلے کی طرح جاری ہے اور جاری رہے گا اور یقینا امریکہ ایرانی عوام کی عظمت کے سامنے ناکام ہوگیا ہے۔

انہوں نے گزشتہ چار دہائیوں کے دوران وائٹ ہاؤس کے حکام کی دشمنی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ جیسی طاقت کے لئے اسلامی انقلاب، عظیم قوم کی فتح اور ان کو باہر نکلنا ناقابل برداشت ہے اسی لئے وہ 41 سالوں سے ایران پر دوبارہ تسلط کا خواب دیکھتے ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم پرعراق میں ایک حکومتی دہشتگردی میں جنرل قاسم سلیمانی کے قتل پر صدر روحانی نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ شہید جنرل سلیمانی خطے میں جنگ اور عدم استحکام نہیں چاہتے تھے، امریکہ اور ناجائز صہیونی ریاست جھوٹ بولتے ہیں کہ وہ جنگ کے خواہاں تھے۔

انہوں نے مختلف شعبوں میں خودکفیل ہونے کی کوششوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ آج ملکی ضروریات سمیت میزائل، طیارہ، بحری جہاز، سب میرینز ، اینٹی ایرکرافٹ میزائل اور ایئر ڈیفنس میزائل قومی سائنسدانوں کے ذریعہ ملک کے اندر تیار کئے جاتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی انقلاب سے پہلے ہمارے ہتھیار اور آلات 59 فیصد درآمد اور 5 فیصد ملک کے اندر تیار کئے جاتے تھے مگر آج ہماری تمام ضروریات ایران میں تیار کی جاتی ہیں اور یہ ایرانی قوم کی سائنسی، فوجی اور دفاعی طاقت کی عکاسی کرتی ہے۔

ایرانی صدر نے گزشتہ دوسال سے امریکی پابندیوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کیا چاہتا ہے؟ امریکہ نے ان دو سالوں میں ایرانی عوام کے خلاف کسی بھی دباؤ سے دریغ نہیں کیا ۔تمام ملکی برآمدات اور درآمدات اور ضروریات کو نشانہ بنایا ہے، ان کا مقصد ہے کہ ہمارے صبر کا پیمانہ لبریز ہوجائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ کو صرف ایرانی حکام کا سامنا نہیں بلکہ ساڑھے آٹھ کروڑ آبادی کا سامنا ہے جو قومی یکجہتی کا اظہار کر رہی ہے۔

صدر روحانی نے مختلف شعبوں زراعت، تیل، گیس، پٹرول، صنعتیں، صحت ، ملازمت اور سائنسی ترقی کے حوالے سے کہا کہ امریکہ کا خیال ہے کہ اگر ایران کے خلاف پابندیاں عائد کریں گے تو ہم ہتھیار ڈال دیں گے، امریکہ غلط فہمی کا شکار ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملکی ادویات کا 97 فیصد ایرانی ماہرین کی کوششوں کا نتیجہ ہے اور ہم تین فیصد تک بیرون ملک پر انحصار کرتے ہیں۔ ہم اس حوالے سے آئندہ سالوں میں خود کفیل ہوجائیں گے۔

انہوں نے حالیہ سال میں معیشتی کارکردگی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس سالوں کے دوران 72 ارب ڈالر کی مصنوعات برآمد اور درآمد کی گئیں جن میں سے 36 ارب ڈالر درآمد اور 5۔35 ڈالر برآمد کی گئی ہے۔

ایرانی صدر نے کہا کہ امریکہ کی راہ، ایرانی عوام، علاقائی قوموں، دنیائے اسلام اور دنیا کے مفاد میں نہیں اور وائٹ ہاؤس کے اقدامات امریکی عوام کے لئے بھی ضررساں ہونگے۔

(بصد شکریہ خبرگزاری ایرنا )

شاید آپ یہ بھی پڑھنا چاہیں

امریکی اڈے پر میزائل حملہ ایام اللہ میں سے ہے: رہبر معظم انقلاب

تہران کی مرکزی نمازجمعہ اس ہفتے رہبرانقلاب اسلامی کی امامت میں ادا کی گئی جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے