سر ورق / معرفت امام زمانؑ / امام زمان علیہ السلام کے القابات میں سے مہدی اور قائم سے کیا مراد ہے؟

امام زمان علیہ السلام کے القابات میں سے مہدی اور قائم سے کیا مراد ہے؟

مہدی

“مہدی”امام عصر عج کے مشہور ترین ناموں میں سے ایک ہے۔ یہ لقب پیغمبر اکرم ﷺ کی زبان مبارک سے 89 احادیث میں وارد ہوا ہے۔1

مہدی کا  ایک عام مفہوم ہے جو لغت میں ہر اس شخص پر اطلاق ہوتا ہے جو ہدایت یافتہ ہو۔بنابریں انبیاء اور اوصیاء بھی مہدی ہیں لیکن روایات کی بنا پر مہدی سےمراد وہی موعود آخرالزمان ہے جن کا حسب و نسب معین کیا گیا ہے۔بنابریں مہدی معیّن شخص ہے اور اسکا اطلاق فقط موعود آخرالزمان پر ہوتا ہے۔حدیث نبویؐ ہے:

“المهدی مِن وُلدِ فاطمه “2

 مہدی ،فرزندان فاطمہ میں سے ہے۔

امام باقر علیہ السلام اس نام کے متعلق فرماتے ہیں:قائم آل محمد عج کو مہدی اس لیے کہتے ہیں کہ آپ لوگوں کو ان امور کی جانب ہدایت کریں گے جو ان سے پوشیدہ ہیں۔آپ اصلی تورات اور انبیاء کی دیگر کتابوں کو انکی مخفی گاہوں سے نکال کر سامنے لائیں گے۔امام صادق علیہ السلام  بھی فرماتے ہیں : آپ کو مہدی کہا گیا ہے کیونکہ لوگوں کو اس امر کی جانب ہدایت کریں گے جسے وہ گم کرچکے ہیں۔

قائم

قائم امام مہدی عج کے القابات میں سے ایک ہے۔امام رضا علیہ السلام  اس کے متعلق فرماتے ہیں:حضرت صاحب امر عج کو قائم اس لیے کہا جاتا ہے کہ وہ حق کے ساتھ قیام کریں گے۔شیخ صدوقؒ نیز کمال الدین میں نقل کرتے ہیں کہ “صقر بن دلف ” کہتا ہے:ایک دن میں امام محمد تقی علیہ السلام سے سوال کیا:یابن رسول اللہ! امام عسکری ؑکے فرزند کو قائم کہتے ہیں؟ آپؑ نے فرمایا: اس لیے کہ آپ اصل امامت کو فراموش ہونے  اورزیادہ تر  لوگوں کو اسکی طرف متوجہ کرنے کے بعد دوبارہ اسکی طرف ہدایت کریں گے۔

۱: معجم احادیث الامام المہدی علیہ‌السلام، ج ۲، ص ۵۱۴.

۲. بحارالانوار، علامہ مجلسی، ج ۵۱، ص ۱۰۲.

(https://hawzah.net/fa/Magazine/View/3282/5110/46089))

(https://www.porseman.com/article)

شاید آپ یہ بھی پڑھنا چاہیں

انتظارِ فرَج کیا ہے؟

رہبر معظم انقلاب نے اپنے درس خارج کی ابتداء میں روایت “انتظار الفرج عبادۃ”کی تفسیر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے