سر ورق / معرفت امام زمانؑ / انتظارِ فرَج کیا ہے؟

انتظارِ فرَج کیا ہے؟

رہبر معظم انقلاب نے اپنے درس خارج کی ابتداء میں روایت “انتظار الفرج عبادۃ”کی تفسیر اور تشریح کرتے ہوئے فرمایا کہ انتظار فرج کا مطلب فقط ظہور امام زمان عج  نہیں ہے بلکہ مطلق فرج ہے۔یعنی انسان انتظار فرَج  رکھے یعنی اگر کسی مشکل میں ہو اور اسے امید ہو کہ راہ میں حائل  رکاوٹ  دور ہوجائے گی۔

اسکا کیا مطلب ہے؟

یعنی آپ کسی بھی حالات اور شرائط میں ناامید نہ ہوں کسی بھی حالات میں امید کا دامن مت چھوڑیں۔فرض کریں انسان کسی ایک ایسی سرنگ  میں پھنس جائے  جس کے  آغاز میں ایک پتھر گرگیا ہو اور وہ راستہ بند ہوجائے اور اسکا آخری سرا بھی بند ہو  تو ایسی حالت میں انتظار فرج رکھے یعنی خدا وند متعال ممکن ہے اپنا فضل کرے اور باہر جانے کا کوئی راستہ نکال دے۔

کسی بھی شرائط و حالات میں انسان راستہ بند ہوجانے کا احساس نہ کرے بلکہ ہمیشہ فرج کا انتظار کرے۔ایسی انتظار فرج کے متعلق فرمایا کہ یہ عبادت ہے۔

(بصد شکریہ تسنیم نیوز)

شاید آپ یہ بھی پڑھنا چاہیں

بہترین ازدواجی زندگی کے لیےسیرت فاطمی سے ایک خوبصورت پیغام

امام محمد باقر علیہ السلام سے یہ روایت ہے کہ حضرت زہراء علیہا السلام نے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے