سر ورق / معرفت امام زمانؑ / انتظار کا معنی ؟
اللہم عجل لولیک الفرج

انتظار کا معنی ؟


سوال :
انتظار کسے کہتے ہیں؟
جواب:
«انتظار» ایسی حالت کو کہا جاتا ہے جس میں کوئی موجودہ حالات سے راضی نہ ہو اور ان حالات کی بہتری کیلئے کوشش کرے۔
جیسے وہ بیمارشخص جو اپنے بہتر ہونے کا انتظار کررہا ہو یا وہ باپ جوسفر سے اپنے بیٹے کی واپسی کا انتظار کررہا ہو یہ دونوں اپنی بیماری یا فرزند کی دوری سے ناخوش ہیں اور حالات کی بہتری کیلئے کوشاں ہیں۔اسی طرح وہ تاجر جو بازار کے اتار چڑھاؤ سے خوش نہیں اور اس اقتصادی مسائل کے فروکش ہونے کا منتظر ہو، اسکی دو حالتیں ہوتی ہیں:
۱:موجودہ وضع سے بیزاری
۲:بہتر کی تلاش
بنابریں حکومت مہدوی کا انتظار اور منجی بشریت کے قیام کا مسئلے میں دو عناصر پائے جاتے ہیں:نفی اور اثبات
عنصر نفی وہی موجودہ حالات سے بیگانگی اور بیزاری اور عنصر اثبات یعنی بہتر حالات کی کوشش۔1
………………………….
(1). گردآوری از کتاب حکومت جہانی مہدی،آیۃ اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی، نسل جوان‏، قم، 1390 ش، نوبت ہشتم، ص 85. https://makarem.ir/maaref/l/

شاید آپ یہ بھی پڑھنا چاہیں

بہترین ازدواجی زندگی کے لیےسیرت فاطمی سے ایک خوبصورت پیغام

امام محمد باقر علیہ السلام سے یہ روایت ہے کہ حضرت زہراء علیہا السلام نے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے