سر ورق / خبریں / ایک دن انشاء اللہ قدس میں سب ملکر نماز ادا کریں گے: سید حسن نصراللہ

ایک دن انشاء اللہ قدس میں سب ملکر نماز ادا کریں گے: سید حسن نصراللہ

بیروت لبنان: حزب اللہ کے جنرل سیکرٹری سید حسن نصراللہ نے  کہا ہے کہ امام خمینی رح نے ماہ رمضان کے آخری  جمعہ کو عالمی یوم قدس سے موسوم کرکے اسے عالم اسلام کی وراثت قرار دیا۔یہ ایک بہترین اقدام تھا۔امام خمینی رح  نے اس حوالے سے دنیا کو بتایا کہ مسئلہ فلسطین،اور اسکی آزادی کے لیے جہاد  اور اسے کبھی فراموش نہ کیا جاسکے گا۔

انہوں نے کہا کہ بعض مسلم ممالک کوشش کررہے ہیں  کہ غاصب اسرائیل  سے تعلقات بہتر بنائے جائیں یہ امت اسلام کا حقیقی چہرہ نہیں ہے بلکہ ان ممالک اور لیڈروں  کا کمزور موقف ہے جو انہوں نے پیش کیا ہے۔

ہمیں مسلمانوں کو اپنے باہمی تعلقات   بہتر بنانے چاہیئں  تاک فلسطین اور قدس کی آزادی کے لیے کی جانے والی کوششیں ناکام نہ ہوں۔حزب اللہ ہمیشہ سے پہلے کی طرح فلسطینی عوام کے ساتھ ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہید قاسم سلیمانی شہید قدس تھے۔اس سال ہم نے فلسطین اور قدس کا ایک بہت بڑا حامی گنوا دیا ہے۔لیکن ہمارا شہید سے وعدہ ہے کہ انکی تمناؤں کو پورا کریں گے۔انشاءاللہ ایک دن آئے گا جب ہم سب ملکر قدس اور مسجد اقصی میں اکٹھے نماز ادا کریں گے۔

آپ نے کہا کہ آج ہم قدس کی آزادی کے زیادہ قریب ہیں  اور حزب اللہ ہمیشہ سے مسئلہ فلسطین کے حوالے پابند ہے۔

شاید آپ یہ بھی پڑھنا چاہیں

بشریت کو ایک نجات دہندہ کی جتنی ضرورت آج ہے وہ تاریخ میں بے سابقہ ہے:رہبرمعظم انقلاب

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے آج امام زمان عج  کی ولادت با سعادت کی مناسبت …