سر ورق / مقالات / بہترین ازدواجی زندگی کے لیےسیرت فاطمی سے ایک خوبصورت پیغام

بہترین ازدواجی زندگی کے لیےسیرت فاطمی سے ایک خوبصورت پیغام

امام محمد باقر علیہ السلام سے یہ روایت ہے کہ حضرت زہراء علیہا السلام نے مولای کائنات سے عہد کیاکہ وہ گھر کے کام بجا لائیں گی اور آٹا گوندھنا،روٹی پکانا اور گھر کی صفائی ستھرائی کا  کام کریں گی اور اسی طرح مولای کائنات  نے حضرت زہراء سلام اللہ علیہا سے عہد کیاکہ وہ گھر کے باہرکے  کام بجا لائیں گے اور لکڑیاں جمع کرنا،کھانے کی چیزیں(گندم،جو اور چاول وغیرہ)لانا انکی ذمہ داری ہوگی۔

ایک دن امیرالمومنین علیہ السلام نے شہزادی سے پوچھا :کھانے کو کچھ ہے؟

تو آپ نے جواب دیا: اس خدا کی قسم  جس نے آپ کے حق کو عظیم قرار دیا تین دن سے گھر میں کچھ نہیں جس سے آپ کی خاطر تواضع کرسکوں۔

فرمایا:پھر آپ نے مجھے اس بارے میں بتایا کیوں نہیں؟

فرمایا:اللہ کے رسولؐ نےمجھے اس بارے میں منع فرمایا ہے کہ میں آپ سے کسی چیز کا تقاضا کروں ۔بابانے فرمایا:اگر تمہارے چچا کا بیٹا (یعنی حضرت علیؑ)کچھ لے آئیں تو بہت اچھی بات ہے وگرنہ تم نے تقاضا نہیں کرنا۔ (1)

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(1)عن سيف عن نجم عن أبي جعفر ع قال إن فاطمة ع ضمنت لعلي ع عمل البيت و العجين و الخبز و قم البيت و ضمن لها علي ع ما كان خلف الباب من نقل الحطب- و أن يجي‏ء بالطعام، فقال لها يوما: يا فاطمة هل عندك شي‏ء قالت: لا و الذي عظم حقك- ما كان عندنا منذ ثلاثة أيام شي‏ء نقريك به- قال أ فلا أخبرتني قالت: كان رسول الله ص نهاني أن أسألك شيئا- فقال: لا تسألي ابن عمك شيئا- إن جاءك بشي‏ء عفو و إلا فلا تسأليه۔ تفسیر عیاشی ج ۱ ص ۱۷۱

شاید آپ یہ بھی پڑھنا چاہیں

امیرالمومنین علیہ السلام کی نگاہ میں معاشرے میں بغاوت کےتین اسباب

امیرالمومنین علیہ السلام نہج البلاغہ میں فرماتے ہیں:حکومت میں فساد کے تین اسباب ہیں جو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے