پہلا مرحلہ

18 جنوری 2020 سے 02 فروری 2020 کے درمیان ہماری ویب سائٹ پر آن لائن فارم پر کرنا۔

 نتائج کا اعلان 11 فروری 2020 کو انقلاب اسلامی کی سالگرہ کے موقع پر بذریعہ ای میل کیا جائے گا۔

دوسرامرحلہ

15فروری سے یکم مارچ 2020 کے درمیان پہلے مرحلے میں منتخب شدہ تمام طلاب سے آن لائن انٹرویو لیا جائے گا۔ جن کی تفصیلات پہلے مرحلے کے نتائج کے ساتھ ہی ایمیل کردی جائیں گی۔

 نتائج کا اعلان ان شاءاللہ 08 مارچ 2020  بمطابق 13 رجب المرجب یوم ولادت باسعادت امیرالمؤمنین علی ابن ابی طالب علیہ السلام کے موقع پر بذریعہ ایمیل کیا جائے گا۔

تیسرامرحلہ

دوسرے مرحلے میں کامیاب قرار پانے والے طلاب سے  تحریری امتحان(کتبی) لیا جائے گا، جن کی تفصیلات دوسرے مرحلے کے نتائج کے ساتھ ہی ایمیل کردی جائیں گی۔

نتائج کا اعلان ان شاءاللہ 28 مارچ 2020 بمطابق 03 شعبان 1441ھ یوم ولادت با سعادت امام حسین علیہ السلام کے موقع پر  کیا جائے گا۔

نوٹ: حسب ضرورت بعض طلباء سے 29 مارچ 2020 سے 06 اپریل 2020 کے درمیان آن لائن زبانی امتحان(شفاہی) بھی لیا جاسکتا ہے۔

نتائج کا اعلان ان شاءاللہ بروز جمعرات 09 اپریل 2020 بمطابق 15 شعبان 1441ھ یوم ولادت باسعادت امام مہدی(عج) کے موقع پر کیاجائے گا۔

چوتھا مرحلہ

منتخب شدہ تمام  طلاب کا المصطفیٰ انٹرنیشنل یونیورسٹی کی زیر نگرانی  تحصیلی ویزا (Educational Visa) کے حصول کے لئے  اقدام کیا جائے گا۔

نوٹ:

مدرسہ علمیہ ثقلین کی انتظامیہ کو المصطفیٰ انٹرنیشنل یونیورسٹی سے منسلک ہونے کی بناء پر یہ اطمینان قوی ہے کہ منتخب شدہ تمام طلاب کے لئے تحصیلی ویزا (Educational Visa) کے حصول میں کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی اور مذکورہ ویزہ ان شاءاللہ ماہ اگست 2020 کے وسط تک حاصل کر لیا جائے گا۔ البتہ (خدا نخواستہ) متعلقہ ادارے کی جانب سے کسی بھی طالب علم کے ویزا کے اجراء میں تاخیر یا انکار کی صورت میں مدرسہ ذمہ دار نہیں ہوگا۔

پانچواں مرحلہ

ویزا کے حصول کے بعد ہر طالب علم  مورخہ 03 ستمبر  سے 10 ستمبر 2020 تک قم پہنچنے کا پابند ہوگا اور اپنی آمد کے  سلسلے میں مدرسہ کی انتظامیہ کو پیشگی مطلع کرے گا۔