سر ورق / خبریں / یوم الله عراق:اپنی فوجوں کو واپس بلاؤ!عوام کا امریکی صدر کے نام پیغام
iraq

یوم الله عراق:اپنی فوجوں کو واپس بلاؤ!عوام کا امریکی صدر کے نام پیغام

بغداد:میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشہ جمعہ کو عراقی عوام نے ملک بھر میں ملین مارچ کیے  اور عراق کے داخلی امور میں امریکی مداخلت کے خلاف واضح پیغام دیا اور ثابت کیا کہ عراقی عوام کو ملک  میں امریکی فوجوں کی موجودگی  کسی صورت بھی قبول نہیں۔امریکی حکمران اگرچہ کہتے ہیں کہ عراق میں ابھی عبوری حکومت ہے اور ہم عراق سے واپس نہیں جائیں گے جبکہ عراقی پارلیمنٹ کی قرارداد کے مطابق غیرملکی فوجوں کی واپسی اور جمعہ کے دن عوامی مظاہروں  کے بعد امریکیوں کے لئے عراق میں باقی رہنے کا کوئی جواز نہیں۔عراق کے پارلیمانی اور جہادی تنظیموں کے نمائندوں کے ان مظاہروں میں عوام کی بھرپور شرکت پر عوام کا شکریہ ادا کیا۔

کل جمعہ کے دن  عراقی عوام نے امریکی فوجوں کی موجودگی کے خلاف کفن پوش مظاہرے کیے اور امریکہ کے خلاف نعرے بازی کی۔یہ مظاہرے عراقی سیاسی اور جہادی تنظیموں کے نمائندوں کی اپیل پر کیے گئےتھے۔

(بصد شکریہ تسنیم نیوز)

شاید آپ یہ بھی پڑھنا چاہیں

امن معاہدہ

امریکہ کے مجوزہ” فلسطین -اسرائیل امن معاہدے” کے متعلق ہم کیا جانتے ہیں؟

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ ہفتے “امن معاہدے “(The Deal of Century)کی منظوری دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے