سر ورق / ادعیہ و مناجات / تئیسویں دن کی دعا اور شرح

تئیسویں دن کی دعا اور شرح

بسم الله الرحمن الرحیم

«اللّهمّ اغسِلْنی فیهِ من الذُّنوبِ وطَهِّرْنی فیهِ من العُیوبِ وامْتَحِنْ قَلْبی فیهِ بِتَقْوَی القُلوبِ یا مُقیلَ عَثَراتِ المُذْنِبین»

اے پروردگار اس ماہ میں میرے تمام گناہ معاف فرماکر مجھے پاک و پاکیزہ بنادے!

اور اس ماہ میں مجھے تمام عیوب سے پاک کردے!

اور اس ماہ میں میرے دل کو تقوی کے امتحان میں کامیاب فرما دے!

اے گنہگاروں کی خطائیں معاف کردینے والے!

پہلا جملہ:

مرحوم آیت اللہ مجتہدی تہرانی فرماتے ہیں کہ خدایا مجھے گناہوں سے دھو دے ۔اگر ہم کسی دعوت پر جائیں تو خود کو دھوتے ہیں صاف کرتے ہیں ، یہ ماہ رمضان خدا کی دعوت ہے  کیا ہم اپنے دلوں کو گناہ سے دھو چکے ہیں؟

آپ فرماتے ہیں کہ ماہ رمضان وہ مہینہ ہے جس میں تمہیں خدا کی جانب دعوت دی گئی ہے اور دعوت میں جانے کے لیے پہلے کچھ کام انجام دیئے جائیں جیسے صفائی ستھرائی۔لیکن ماہ رمضان میں کوئی اس فکر میں نہیں ہے کہ خود کو تمیز کرلے۔

استاد اخلاق فرماتے ہیں ہمیں گناہوں کو دھونا چاہیے تاکہ خداکے حضور دعوت کے لائق بن سکیں۔پس اگر ماہ رمضان سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں تو خود کو گناہوں سے دھو دیں اور صاف کریں۔

آپ فرماتے ہیں کہ ہم خدا سے طلب کریں کہ ہمیں پاک کردے  تو ہمیں آدھی رات کو نیند سے بیدار ہوں اور بچوں کی طرح آنسو بہائیں اور گریہ کریں خدا مہربان ہے ہمیں بخش دے گا۔

دوسر اجملہ:

آپ فرماتے ہیں کہ خڈایا مجھے عیبوں سے پاک کردے۔عیب جیسے تہمت،غیبت،جھوٹ،ریا،تکبر،حسد وغیرہ۔جان لو اگر ہمارے اندر عیب ہوگا تو اپنے اعمال کا مکمل ثواب بھی نہیں ملے گا۔

تیسرا جملہ:

استاد اخلاق فرماتے ہیں کہ خدایا ہمار دلوں کی آزمائش کر تاکہ اہل تقوی کے ساتھ ہماہنگ ہوجائیں۔جو لوگ دل کے تقوی کا مالک ہیں دل اک تقوی زبان کے تقوے سے بہتر ہے۔ہم کبھی اپنی زبان سے خوف خدا  کا اعتراف کرتے ہیں لیکن ہمارے دلوں میں خوف خدا نہیں ہوتا۔

آپ فرماتے ہیں کہ دین میں سرخ اشارے کا مطلب حرام ہے اور سبز کا مطلب حلال ہے۔اب خدا سے خائف وہ ہے جو سرخ اشارے کے پیچھے توقف کرے اور جب سبر روشن ہوجائے تو حرکت کرے۔البتہ جرمانے کے ڈر سے سرخ اشارے کے پیچھے کھڑے نہ ہوں بلکہ قانون کے احترام کی خاطر رکیں۔ان دونوں قدروں میں بہت فرق ہے۔

آخری جملہ:

آپ فرماتے ہیں کہ اے وہ خدا جو گناہ گاروں کی تمام لغزشوں کو  رفع کر دیتا ہے خدایا ان دعاؤں کو ہمارے حق میں قبول فرما۔خدایا ہمارے گناہوں کو بغیر کسی سزا کے معاف فرما۔آمین

تاریخ: 17/5/2020 بمطابق  23    رمضان المبارک  1441 ھ ق

ترجمہ و پیشکش:ثقلین فاؤنڈیشن

شاید آپ یہ بھی پڑھنا چاہیں

چھبیسویں دن کی دعا اور شرح

بسم الله الرحمن الرحیم «اللهمّ اجْعَل سَعْیی فیهِ مَشْکوراً وذَنْبی فیهِ مَغْفوراً وعَملی فیهِ مَقْبولاً …