سر ورق / ادعیہ و مناجات / ستائیسویں دن کی دعا اور شرح

ستائیسویں دن کی دعا اور شرح

بسم الله الرحمن الرحیم

«اللهمّ ارْزُقْنی فیهِ فَضْلَ لَیلَةِ القَدْرِ وصَیرْ أموری فیهِ من العُسْرِ الی الیسْرِ واقْبَلْ مَعاذیری وحُطّ عنّی الذّنب والوِزْرِ یا رؤوفاً بِعبادِهِ الصّالِحین. »

بارالہا! اس ماه میں مجھے شب قدر کی فضیلت نصیب فرما!
اور اس ماه میں میرے کاموں کا رخ سختی سے آسانی کی طرف فرما!
اور میری معذرت خواہی کو قبول فرما!
اور مجھ سے گناہ اور معصیت کا بوجھ اتار دے!
اے نیک بندوں پر مہربان!

پہلا جملہ:

آیت اللہ مجتہدی تہرانی فرماتے ہیں کہ خدایا فضیلت شب قدر  مجھے عطا فرما چونکہ ایک احتمال یہ ہے کہ   ستائیسویں شب بھی شب قدر ہے۔روایات میں اس حوالے سے اختلاف پایا جاتا ہے۔اہل سنت اس رات کو شب قدر قرار دیتے ہیں اور شب بیداری کرتے ہیں البتہ شیعہ بھی اس میں شب بیداری کرتے ہیں۔اہل سنت اسے زیادہ اہمیت دیتے ہیں۔

آپ فرماتے ہیں کہ بعض اولیاء خدا پورا سال شب بیداری کرتے تھے تاکہ شب قدر کو  پاسکیں۔شب قدر سال کی بہترین رات ہے۔ملائکہ اذن خدا سے زمین پر آتے ہیں تاکہ ہمارے مقدرات معلوم کریں اور ملائکہ آکر ہمارے دل کے آس پاس رہتے ہیں لیکن انہیں کوئی خالی جگہ نہیں ملتی کہ اندر داخل ہوں  کیونکہ ہمارے دلوں میں دنیا اور مال دنیا کی محبت اتنی زیادہ بھری ہوئی ہے کہ ملائکہ کے لیے کوئی جگہ نہیں بچتی۔

دوسرا جملہ:

آپ فرماتے ہیں کہ خدایا میرے امور کو سختی سے آسانی میں بدل دے۔اکثر لوگ مشکلات کا شکار ہیں خدایا ان کے لیے آسانیاں پیدا فرما۔

تیسرا جملہ:

استاد اخلاق فرماتے ہیں کہ خدایا میرا عذر قبول فرما۔ہم خدا کی بارگاہ میں جائیں اور جو برے اعمال انجام دیئے ہیں انکی خدا سے عذر خواہی کریں۔خدا والدین سے بھی زیادہ مہربان ہے وہ یقینا بخش دے گا۔

آخری جملہ:

آپ فرماتے ہیں کہ ہمیشہ خدا سے عذرخواہی کریں  اور خدا سے دعا مانگیں کہ خدایا ہمارے گناہوں کا بوجھ ہلکا کردے اے وہ خدا جو اپنےصالح بندوں پر مہران ہے۔خدا کی مہربانی بہت زیادہ ہے۔انسان جب بھی خدا سے عذر خواہی کرتا ہے خدا اسے قبول کرتا ہے ۔تاریک راتوں میں خدا سے تنہائی اور خلوت میں  باتیں کریں اور اس سے عذرخواہی کریں۔خدا دستگیری فرمائے گا اور اصلاح ہو جائے گی۔خدایا آج کے دن کی دعائیں ہمارے حق میں قبول فرما۔آمین۔

تاریخ: 21/5/2020 بمطابق  27  رمضان المبارک  1441 ھ ق

ترجمہ و پیشکش:ثقلین فاؤنڈیشن

شاید آپ یہ بھی پڑھنا چاہیں

پچیسویں دن کی دعا اور شرح

بسم الله الرحمن الرحیم «اللهمّ اجْعَلْنی فیهِ محبّاً لأوْلیائِکَ ومُعادیاً لأعْدائِکَ مُسْتَنّاً بِسُنّةِ خاتَمِ انْبیائِکَ …