سر ورق / ادعیہ و مناجات / انتیسویں دن کی دعا اور شرح

انتیسویں دن کی دعا اور شرح

بسم الله الرحمن الرحیم

  «اللهمّ غَشّنی فیهِ بالرّحْمَةِ وارْزُقْنی فیهِ التّوفیقِ والعِصْمَةِ وطَهّرْ قلْبی من غَیاهِبِ التُّهْمَةِ یا رحیماً بِعبادِهِ المؤمِنین. »

اے پروردگار! اس ماہ میں تو مجھے اپنی رحمت کے سائے میں ڈھانپ لے!

اور اس ماه میں مجھے نیکی کی توفیق اور برائی سے محفوظ رہنا نصیب فرما!

اور میرے دل کو بدگمانی کے اندھیروں سے پاک کردے!

اے اپنے مومن بندوں پر رحم فرمانے والے!

پہلا جملہ:

آیت اللہ مجتہدی تہرانی مرحوم فرماتے ہیں کہ اے خدا مجھے اپنی  رحمت کے سائے میں لے لے۔اگر کوئی معاملے میں گندم دکھا کر جو بیچ دے تو اسے کہتے ہیں اس نے” غش” کیا اور وہ معاملہ باطل ہے۔اور ایسے معاملات رات کی تاریکی میں انجام پاتے ہیں اسی لیے کہتے ہیں تاریکی میں معاملہ کرنا مکروہ ہے۔

آپ فرماتے ہیں کہ خدایا جس طرح دوسرے معاملے میں عیب کو چھپاتے ہیں  اسی طرح مجھے اپنی رحمت سے چھپا لے۔

دوسرا جملہ:

آپ فرماتے ہیں کہ خدایا ہمیں توفیق دے کہ ہم نماز تہجد اور دعاؤں کی تلاوت کرسکیں۔توفیق ایسا دوست ہے جو ہر کسی نہیں ملتا۔

امام جواد علیہ السلام فرماتے ہیں کہ مومن کی تین خصلت ہیں ؛سب سے پہلی توفیق رکھتا ہو ۔یعنی نیک کام انجام دینے کی توفیق رکھتا ہو۔

دوسری خصلت کبھی خود کو نصیحت کرے۔

تیسری خصلت جو اسے نصیحت کرے وہ اسے قبول کرے۔

دوسرا جملہ:

آپ فرماتے ہیں کہ خدایا ہمیں گناہوں سے محفوظ فرما اور ہمارے دلوں کو شک کی آلودگی سے پاک کردے ۔ہمارے دلوں میں شک نہ ہو۔

جو لوگ شک کرتے ہیں انہیں ” لاحول ولاقوة إلا بالله العلی العظیم” زیادہ پڑھنا چاہیے۔یہ ذکر شیطان کے وسوسوں سے نجات کے لیے انتہائی موثر ہے۔

آپ فرماتے ہیں کہ حضرت ابوذر  فرماتے ہیں  کہ رسول خدا ﷺ  نے فرمایا کہ ابوذر یہ ذکر زیادہ پڑھو یہ جنت کے خزانوں میں سے ایک ہے۔لیکن پڑھنے سے پہلے بسم اللہ ضرور پڑھنی چاہیے۔

آخری جملہ:

استاد اخلاق فرماتے ہیں اے وہ خد اجو اپنے مومن بندوں پر رحم فرماتا ہے۔یہ دعا ہمارے حق میں قبول فرما۔خدا بہت زیادہ مہربان ہے۔خدا ہمیں نعمتیں عطا کرتا ہے جو ہم نے کبھی اس سے تقاضا نہیں کیں۔وہ ہمیں اتنا پسند کرتا ہے کہ جو ہمارے دلوں میں ہے اگر ہم نہ بھی چاہیں تب بھی عطا ہمیں عطا فرماتا ہے۔

خدایا ہماری دعائیں قبول فرما۔آمین

تاریخ: 23/5/2020 بمطابق  29  رمضان المبارک  1441 ھ ق

ترجمہ و پیشکش:ثقلین فاؤنڈیشن

شاید آپ یہ بھی پڑھنا چاہیں

پچیسویں دن کی دعا اور شرح

بسم الله الرحمن الرحیم «اللهمّ اجْعَلْنی فیهِ محبّاً لأوْلیائِکَ ومُعادیاً لأعْدائِکَ مُسْتَنّاً بِسُنّةِ خاتَمِ انْبیائِکَ …