سر ورق / مقالات / خداوند متعال حضرت زہرا سلام اللہ علیہا پر کیسے فخر کرتا ہے؟

خداوند متعال حضرت زہرا سلام اللہ علیہا پر کیسے فخر کرتا ہے؟

نبی مکرم ﷺ شہزادی علیہا السلام کے متعلق فرماتے تھے: خدا پر ایمان زہرا کے دل کی گہرائی اور روح کے باطن میں اس طرح داخل ہوچکا ہے کہ خدا کی عبادت کے لیے تمام چیزوں سے توجہ ہٹا لیتی ہے۔1

امام حسن علیہ السلام فرماتے ہیں :میں نے اپنی والدہ حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کو شب جمعہ دیکھا کہ صبح تک خدا کی عبادت میں مشغول تھیں مسلسل رکوع اور سجدے کی حالت میں تھیں یہاں تک کہ صبح کی سفیدی نمودار ہوگئی۔میں نے سنا کہ ایک ایک مومن کا نام لیتی تھیں اور اس کے حق میں دعا کرتی تھیں لیکن خود اپنے لیے دعا نہیں کی۔میں نے عرض کی:

مادر جان!آپ نے اپنے لیے دعا کیوں نہیں کی؟

فرمایا: الجار ثم الدار پہلے ہمسایہ پھر خود۔2

حسن بصری کہتا ہے کہ فاطمہ زہراؑ تمام لوگوں میں عبادت گزار ترین فرد تھیں اور خدا کی عبادت میں اتنا قیام کرتیں کہ آپ کے مبارک پاؤں میں ورم آجاتا۔3

پیغمبر اکرم ﷺ فرماتے تھے:میری بیٹی فاطمہ دنیا کی بہترین خاتون ہے میرے تن کا ٹکڑا اور میری آنکھوں کی ٹھنڈک اور میرے دل کاثمر اور میری روح کا ٹکڑا ہے۔ایک ایسی حور جو انسانی صورت میں ہے۔جب محراب عبادت میں کھڑی ہوتی ہے تو اسکا نور آسمانی فرشتوں کے لیے چمکتا ہے ۔خدا اپنے ملائکہ سےخطاب فرماتا ہے کہ میری کنیز کو دیکھو کیسے میرے سامنے نماز میں کھڑی ہے اور اسکے بدن کے اعضا خوف سے لرز رہے ہیں اور عبادت میں غرق ہے! اے میرے ملائکہ گواہ رہنا میں نے فاطمہ کے چاہنے والوں کو دوزخ کے عذاب سے امان دیدی ہے۔4

ماخذ:

۱. بحارالانوار ج ۴۳ ص ۴۶.

۲. كشف الغمه ج ۲ ص ۹۴- دلائل الامامة ص ۵۶.

۳. بحارالانوار ج ۴۳ ص ۷۶.

۴. بحار ج ۴۳ ص ۱۷۲.

شاید آپ یہ بھی پڑھنا چاہیں

پیغبر اسلام ص کے متعلق حضرت ابو طالب علیہ السلام کی وصیت

اے جماعت بنی ہاشم! حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ کی اطاعت کرو اور ان کی تصدیق کرو تاکہ فلاح اور بہتری اور رشد و ہدایت پاؤ۔