سر ورق / خبریں / بنت رسولؑ کے سچے عاشق مرجع اہل تشیع حضرت آیت اللہ صافی گلپائیگانی کا انتقال

بنت رسولؑ کے سچے عاشق مرجع اہل تشیع حضرت آیت اللہ صافی گلپائیگانی کا انتقال

إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ

رپورٹ کے مطابق، مرجع، اہل بیت عصمت و طہارت علیہم السلام کی حرمت کے غیور محافظ و پاسبان، حق اور احکام الٰہی کے دفاع کی گویا زبان، حضرت ولی الله الاعظم ارواح العالمین له الفداہ کے خادم ،زعیم حوزات علمیہ حضرت آیت الله العظمیٰ صافی گلپائیگانی قدس سرہ الشریف حرکت قلب بند ہو جانے کے باعث اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔

آپ نے یک سو سال سے زائد بابرکت عمر پائی۔

مرجع تقلید کئی سالوں سے حوزہ علمیہ قم میں تدریس و تحقیق میں مشغول تھے اور سینکڑوں محققین کی تربیت اور درجنوں عظیم الشان علمی آثار کی تصنیف ان کی علمی برکات میں سے ہے۔آپ نے سیاسی امور میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔آپ نے حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کی شہادت پر ایک جلوس کی بنیاد رکھی اور اس میں خود بنفس نفیس شرکت فرماتے تھے۔

آپ کی زندگی اسلام اور تشیع کی خیر خواہی ،نصیحت اور خدا کے بندوں کے لئے ہمدردی اور دلسوزی سے بھری ہوئی تھی۔

ثقلین فاؤنڈیشن قم  کی جانب سے آپ کی اس جانگداز رحلت پر حضرت امام زمان عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف، رہبر معظم انقلابِ اسلامی اورآپ کے معززخاندان دیگر مراجع تقلید، علماء، فضلاء، اساتید، طلاب اور اہلبیت علیہم السلام کے چاہنے والوں کی خدمت میں تعزیت و تسلیت عرض کی جاتی ہے۔

شاید آپ یہ بھی پڑھنا چاہیں

ناقابل تلافی شکست

امریکہ اور یورپ نے مسلسل کئی برس سے دنیا کو یقین دلا رکھا تھا کہ اسرائیل ناقابل شکست ہے اور رہے گا او ر موساد دنیا کی بہترین جاسوس ایجنسی ہے۔