سر ورق / خبریں / نائیجیریا؛ عزاداروں پر حکومتی اہلکاروں کا حملہ،متعدد شہید اور زخمی

نائیجیریا؛ عزاداروں پر حکومتی اہلکاروں کا حملہ،متعدد شہید اور زخمی

نائیجیریا کی اسلامی تحریک کے مطابق سیکورٹی اہلکاروں نے یوم عاشورہ کے جلوسوں میں شامل عزاداروں پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں کئی عزادار شہید اور زخمی ہوگئے۔ نائیجیریا کے مسلمانوں نے ملک کے مختلف علاقوں میں نواسہ رسول (ص) کی یاد میں جلوس ہائے عزا نکال کر امام عالی مقامؑ اور آپ کے اصحاب باوفا کی شہادت کو یاد کیا۔ یہ پہلی بار نہیں ہے جب نائیجیریا میں عزاداروں پر سیکورٹی اہلکاروں نے حملے کئے ہوں بلکہ گذشتہ برس بھی نائیجیریا کے سیکورٹی اہلکاروں نے زاریا شہر میں عاشورا کے جلوس پر حملہ کیا تھا جس میں کئی افراد شہید اور زخمی ہوگئے تھے۔

تحریک اسلامی نائیجیریا کے رہنما نے کہا کہ نائیجیریا کے شہر زاریا میں سیکورٹی اہلکاروں نے عاشورا کے جلوسوں میں شامل عزاداروں پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں شیخ زکزاکی کے بھتیجے محسن یعقوب سمیت اب تک 6 عزادار شہید اور کئی زخمی ہوچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اب تک کی اطلاع کے مطابق 6 عزادار شہید ہوگئے ہیں لیکن چونکہ بہت سے زخمیوں کی حالت نازک ہے، اس لئے شہید ہونے والوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق نائیجیریا کے مسلمانوں نے ملک کے مختلف علاقوں میں نواسہ رسول (ص) کی یاد میں جلوس ہائے عزا نکال کر امام عالی مقامؑ اور آپ کے اصحاب باوفا کی شہادت کو یاد کیا۔ اس سے پہلے 2014ء کو یوم قدس کی ریلی پر نائیجیرین آرمی کی فائرنگ سے شیخ زکزاکی کے تین بیٹے اور 33 دیگر شیعہ افراد شہید ہوئے تھے۔

حوالہ: حوزہ سائٹ

شاید آپ یہ بھی پڑھنا چاہیں

ایران: جاری احتجاج کے پشت پردہ مقاصد

جاری احتجاج کو چلانے والوں نے اپنا چہرہ دکھا دیا ہے کہ ایک طرف وہ خود عوام کا طرفدار قرار دیتے ہیں دوسری جانب مسجد اورقرآن جلاتے ہیں