سر ورق / خبریں / استاد اخلاق آیت اللہ ناصری خالق حقیقی سے جا ملے

استاد اخلاق آیت اللہ ناصری خالق حقیقی سے جا ملے

حوزہ علمیہ اصفہان کے استاد اخلاق آیت اللہ ناصری اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔

آیت اللہ ناصری بیماری کی وجہ سے چند روز سے ہسپتال میں داخل تھے۔
مرحوم کو امام زمان عج سے خاص عشق تھا اور اس حوالے سے کئی ایک اداروں کی سربراہی بھی کرتے تھے۔آپ نے اپنے والد کی وفات کے بعد علوم دینی کے حصول کا آغاز کیا اور ابتدائی تعلیم اصفہان میں حاصل کرنے کے بعد نجف اشرف تشریف لے گئے۔آپ نے نجف اشرف میں کئی علماء ربانی من جملہ آیت اللہ خمینی رح کے سامنے زانوئے ادب تہہ کیا۔آپ نے حوزہ کے رسمی دینی علوم کے علاوہ معنوی علوم میں بھی مہارت حاصل کی۔

آپ نے اصفہان میں دینی طلاب کی تربیت کے علاوہ عوام کیلئے ہسپتال اور کلینک بنوائے تاکہ لوگوں کی طبی مشکلات کو کم کیا جاسکے۔

تمام مراجع کرام اور حوزہ علمیہ کے اساتید نے آپ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پڑھنا چاہیں

شیعہ سنی جنگ امریکہ کی چال ہے؛ آیت اللہ خامنہ ای

سامراجی طاقتیں اس بات کا اعتراف کرتی ہیں کہ ان کی بہت سی سازشوں کو اسلامی جمہوریہ نے شکست سے دوچار کر دیا ہے۔