سر ورق / معرفت امام زمانؑ / کیا امام زمانہ عج کو 313 افراد نہیں مل رہے تاکہ ظہور کریں؟

کیا امام زمانہ عج کو 313 افراد نہیں مل رہے تاکہ ظہور کریں؟

کیا امام زمانہ عج کو 313 افراد نہیں مل رہے تاکہ ظہور کریں؟

جواب:

کیا آج اس امت میں 313 مخلص افراد نہیں ہیں جو امام زمان عج کی مدد کریں تاکہ وہ ظہور کریں۔

313 مخلص اور صالح افراد کا ہونا امام زمان عج کے ظہور کی لازمی شرط ہے لیکن کافی نہیں ہے۔دوسرے اسباب بھی ضروری ہیں  جیسے عوام اور انسانی معاشر ہ حکومت حق کو قبول کرنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہو۔

احادیث میں یہ آیا ہے کہ جب بھی 313 افراد جمع ہونگے تو ظہور ہوجائے گا؛ یہ نہیں کہا گیا کہ اگر 313 افراد جمع نہ ہوں تو امام ظہور نہیں کریں گے۔

یہ احادیث صرف  یہ بیان کررہی ہیں کہ جب بھی امام ظہور فرمائیں گے تو 313 افراد انکے گرد جمع ہوجائیں گے لہذا یہ اجتماع ظہور کی علامت کے طور پر بیان ہوا ہے ظہورکی شرط نہیں ہے۔

اگر صرف 313 مخلص اور صالح افراد کا ہونا ہی شرط ہوتا تو اتنے نیک افراد کی موجودگی میں تو کب کا ظہور ہوچکا ہوتا؟لیکن چونکہ ظہور نہیں ہوا پس اسکا مطلب یہ ہے کہ یہ شرط نہیں یا کم ازکم کامل شرط نہیں دوسری شرائط بھی ہونی چاہئیں۔

حوالہ: تبیان

شاید آپ یہ بھی پڑھنا چاہیں

امام عصر عج کو اذیت اور تکلیف دینے والے کون ہیں؟

یہ توقیع مبارکہ غالیوں کے رد میں ہے جو آئمہ معصومین علیہم السلام کو خداوند متعال کے ساتھ اسکے علم و قدرت میں شریک ٹھہراتے ہیں۔