سر ورق / مقالات / اسلام میں شیعیت کا ظہور و پیدائش

اسلام میں شیعیت کا ظہور و پیدائش

اسلام میں شیعیت کے ظہور کے حوالے سے چند ایک اسباب بطور خلاصہ بیان کیے جارہے ہیں:

1۔اہلبیتؑ کی ولایت و امامت کے بارے کثیر آیات

2۔ اہلبیتؑ کے فضائل و مناقب کے بارے کثیر آیات

3۔ اہلبیتؑ کی دینی مرجعیت کے بارے کثیر آیات

4۔ اہلبیتؑ کی ولایت و امامت کے بارے کثیر روایات

5۔ اہلبیتؑ کے فضائل ومناقب کے بارے کثیر روایات

6۔ اہلبیتؑ کی دینی مرجعیت کے بارے کثیر روایات

7۔ اہلبیتؑ کے شیعوں اور پیروکاروں کے بارے میں کثیر روایات

جن میں سے چند ایک ذیل میں بیان کی جارہی ہیں:

1۔پہلا امر:آیات امامت

قرآن کریم ایسی آیات موجود ہیں جو امام علی علیہ السلام اور انکے اہلبیتؑ کی امامت کے متعلق ہیں۔جن میں سے بعض یہ ہیں:

1۔آیت ولایت

«اِنَّما وَلِيُّكُمُ اللهُ وَ رَسُولُهُ وَ الَّذينَ آمنُوا الَّذينَ يُقيمُونَ الصَّلاهَ وَ يُوْتُونَ الزَّكاهَ وَ هُمْ راكِعُونُ »

ایمان والو !بس تمہارا ولی اللہ ہے اور اس کا رسول اور وہ صاحبانِ ایمان جو نماز قائم کرتے ہیں اور حالت رکوع میں زکات دیتے ہیں۔

2۔آیت انذار

اِنَّما أَنْتَ مُنْذِرُ وَ لِكُلِّ قَوْمٍ هادٍ.

آپ کہہ دیجئے کہ میں صرف ڈرانے والا ہوں اور ہر قوم کے لئے ایک ہادی اور رہبر ہے.

3.آیت تبلیغ

يا أَيُّهَا الرَّسُولُ بَلِّغْ ما أُنزِلَ الَيْكَ مِنْ رَبِّكَ وَ اِنْ لَمْ تَفْعَلْ فَما بَلَّغْتَ رِسالَتَهُ وَ اللهُ يَعْصِمُكَ مِنَ النّاسِ.

اے پیغمبر آپ اس حکم کو پہنچادیں جو آپ کے پروردگار کی طرف سے نازل کیا گیا ہے اور اگر آپ نے یہ نہ کیا تو گویا اس کے پیغام کو نہیں پہنچایا اور خدا آپ کو لوگوں کے شر سے محفوظ رکھے گا کہ اللہ کافروں کی ہدایت نہیں کرتا ہے.

4.آیت اکمال

الْيُومَ أكْمَلْتُ لَكُمْ دينَكُمْ وَ أتْمَمْتُ عَلَيكُمْ نِعْمَتي وَ رَضيتُ لَكُمُ الاسلامُ ديناً

آج میں نے تمہارے لئے دین کو کامل کردیا ہے اور اپنی نعمتوں کو تمام کردیا ہے اور تمہارے لئے دین اسلام کو پسندیدہ بنادیا ہے.

2۔دوسرا امر: آیات فضائل ومناقب اهلبیتؑ

1.سوره دهر

وَ يُطْعِمُونَ الطَّعامَ عَلي حُبِّه مِسْكيناً وَ يَتيماً وَ أَسيرًا، اِنَّما نُطْعِمُكُمْ لِوَجْهِ اللهِ لا نريدُ مِنْكُمْ جَزاءً وَ لا شُكُورًا

یہ اس کی محبت میں مسکینً یتیم اور اسیر کو کھانا کھلاتے ہیں ،ہم صرف اللہ کی مرضی کی خاطر تمہیں کھلاتے ہیں ورنہ نہ تم سے کوئی بدلہ چاہتے ہیں نہ شکریہ.

2.آیت شراء

وَ مِنَ النّاسَ مَنْ يَشتري نَفْسَهُ ابْتِغاءَ مَرْضاتِ اللهِ وَ اللهُ رَءُوفُ بِالْعِبادِ

اور لوگوں میں وہ بھی ہیں جو اپنے نفس کو مرضی پروردگار کے لئے بیچ ڈالتے ہیں اور اللہ اپنے بندوں پر بڑا مہربان ہے.

3.آیت مباهله

فَمَنْ حَاجَّكَ فيهِ مِنْ بَعْدِ ما جاءَكَ مِنَ الْعِلْمِ فَقُلْ تَعالَوْا تَدْعُ أبْناءَنا وَ أبناءَكُمْ و نساءَنا وَ نساءَكُمْ وَ أنفُسَنا و أنْفُسَكُمْ ثُمَّ نَبْتَهِلْ فَتَجْعَلْ لَعْنَتَ اللهِ عَلَي الْكاذِبينَ

پیغمبر علم کے آجانے کے بعد جو لوگ تم سے کٹ حجتی کریں ان سے کہہ دیجئے کہ آؤ ہم لوگ اپنے اپنے فرزند, اپنی اپنی عورتوں اور اپنے اپنے نفسوں کو بلائیں اور پھر خدا کی بارگاہ میں دعا کریں اور جھوٹوں پر خدا کی لعنت قرار دیں.

4.آیت مودت

قُلْ لا أسْئَلُكُمْ عَلَيْهِ أجْراً اِلّا الْمَوَدَّهَ فِي الْقُرْبي

تو آپ کہہ دیجئے کہ میں تم سے اس تبلیغ رسالت کا کوئی اجر نہیں چاہتا علاوہ اس کے کہ میرے اقربا سے محبت کرو

5۔آیت تطهیر

اِنَّما يُريدُ اللهُ لِيُذْهِبَ عَنْكُمُ الرِّجسَ أهْلَ البَيْتِ وَ يُطَهِّرَكُمْ تَطْهيرًا

بس اللہ کا ارادہ یہ ہے اے اہلبیت علیھ السّلام کہ تم سے ہر برائی کو دور رکھے اور اس طرح پاک و پاکیزہ رکھے جو پاک و پاکیزہ رکھنے کا حق ہے

حوالہ: شعبہ پاسخ بہ شبہات حوزہ

شاید آپ یہ بھی پڑھنا چاہیں

زیارت حضرت معصومہ(ع)کیسے پڑھی جائے؟

خود شہزادی معصومہؑ کی معرفت ہے کہ خدا کے  نزدیک آپ کی ایک شان ہے وہ یہ ہے کہ آپ کو مقام شفاعت ملا ہے جس کی معصوم کی زبان نے تائید فرمائی ہے۔