سر ورق / خبریں / کچھ مسلم ممالک نے حکومت کو ہمارے خلاف اکساکر ظلم کروایا: شیخ زکزاکی

کچھ مسلم ممالک نے حکومت کو ہمارے خلاف اکساکر ظلم کروایا: شیخ زکزاکی

نائجیریا کے معروف عالم دین شیخ زکزاکی نے اپنے تازہ انٹرویو میں کہا ہے کہ زاریا میں امام بارگاہ اور عزاداری کے جلوس پر حکومتی فورسز کے حملے میں ایک ہزار سے زائد افراد شہید ہوئے اور انکا قتل عام کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ دنیا میں کسی ملک نے ہماری مدد نہیں جتنی اسلامی جمہوریہ ایرانی حکومت او ر عوام نے کی۔ایران اور ایرانی عوام سے جتنا ہوسکا  انہوں نے ہماری مدد سے دریغ نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ ایران کو دوسرے ممالک ایک قابل عمل نمونے کے طور پر قبول کررہے ہیں اور اپنے اپنے ملکوں میں ظالم حکومتوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں یہاں تک کہ ہائیٹی اور نیکارا گوئے جیسے غیر ممالک نے بھی ایران کی تقلید شروع کردی ہے اور اپنے مقاصد میں کامیاب ہوئے ہیں،

انہوں نے کہا کہ ایران کے اسلامی انقلاب کی وجہ سے شیعیت کا تعارف ہوا  اور اہلبیتؑ کا پیغام پوری دنیا میں پھیلا۔ جب میں جیل میں تھا تو مجھے علم ہوا کہ حکومتی اہلکار شیعوں کو کتنا جانتے ہیں اور جب جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت ہوئی تو دیکھا انہیں شہید کے متعلق کتنی زیادہ معلومات تھیں۔

انہوں نے کہا کہ کچھ مسلم ممالک نے ہمارے خلاف حکومت کو اکسایا اور ظلم کروایا جبکہ وہ بھی امریکہ اور برطانیہ اور اسرائیل کے کارندے تھے امریکہ اور اسکے حواریوں کو جرات نہیں ہوئی کہ خود کچھ کرسکیں تو انہوں نے اپنے ایک غلام ملک کو اس کام کیلئے انتخاب کیاتاکہ ہمارے اوپر ظلم کیا جاسکے۔امریکی میڈیا نے ایک مسلما ن ولیعہد سے انٹرویو لیا جس میں اس نے کہا کہ ہمیں خوف ہے کہ افریقہ میں شیعیت پھیل رہی ہے  افریقہ میں ایک دوسری حزب اللھ کو بننے سے روکا جائے۔

حوالہ: شفقنا

شاید آپ یہ بھی پڑھنا چاہیں

امام خامنہ ای

المناک جرم کے مرتکبین کو ضرور سزا دی جائے گی؛ رہبر معظم انقلاب

حرمِ اہل بیت علیہم السلام کی بے حرمتی کی تلافی سوائے اس امر کے نہیں ہوسکے گی کہ ان گھناؤنی حرکتوں کو پیدا کرنے والا اصلی ماخذ تلاش کیا جائے