سر ورق / خبریں / کل جماعتی حریت کانفرنس کشمیر کے رہنما مولانا عباس انصاری کا انتقال

کل جماعتی حریت کانفرنس کشمیر کے رہنما مولانا عباس انصاری کا انتقال

سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما اور اتحاد المسلمین کے چیئرمین مولانا محمد عباس انصاری طویل علالت کے بعد سرینگر میں انتقال کرگئے۔

آپ نے نجف اشرف،عراق سے دینی تعلیم حاصل کی اور نجف سے واپسی پر انجمن اتحاد المسلمین کی بنیاد رکھی۔آپ نے کشمیریوں کے حقوق کے لیے انتھک جدوجہد کی اور اسی وجہ سے کئی برس تک جیل میں قید رہے۔آپ کل جماعتی حریت کانفرنس کے سابقہ چیئرمین بھی تھے،آپ  نےکئی کتابیں تحریر کیں جن میں انکی جیل میں اپنی سوانح حیات کےمتعلق لکھی گئی کتاب” خار گلستان” بھی شامل ہے۔جو 2018 میں شائع ہوئی۔

آپ کی نماز جنازہ میں ہزاروں لوگ شریک ہوئے اور آپ کوسرینگر میں اپنے آبائی قبرستان میں دفن کردیا گیا۔

حوالہ: میڈیا

شاید آپ یہ بھی پڑھنا چاہیں

امام خامنہ ای

المناک جرم کے مرتکبین کو ضرور سزا دی جائے گی؛ رہبر معظم انقلاب

حرمِ اہل بیت علیہم السلام کی بے حرمتی کی تلافی سوائے اس امر کے نہیں ہوسکے گی کہ ان گھناؤنی حرکتوں کو پیدا کرنے والا اصلی ماخذ تلاش کیا جائے