سر ورق / خبریں / شیراز: حرم شاہچراغ میں دہشتگردوں کی خون کی ہولی،19 شہید،23 زخمی

شیراز: حرم شاہچراغ میں دہشتگردوں کی خون کی ہولی،19 شہید،23 زخمی

شیراز: ایران کے صوبے فارس میں شاہ چراغ کے مزار پر دہشت گردوں نے حملہ کرکے 19 زائرین کو شہید کردیا۔
میڈیا کے مطابق دہشت گردی کا واقعہ ایران کے صوبہ فارس کے دارالحکومت شیراز میں امام زادہ احمد بن امام موسیٰ کاظم کے مزار پر پیش آیا، امام زادہ احمد کا روضہ شاہ چراغ کے نام سے معروف ہے۔

حملہ آوروں نے مزار کے اندر داخل ہونے کے بعد زائرین پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں 19 افراد موقع پر شہید ہوگئے۔
مرنے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دہشتگرد کو موقع سے ہی گرفتار کرلیا.
پاکستان نے ایران میں ہونے والے دہشتگرد حملے کی پرزور مذمت کی اور کہا کہ ہم اس مشکل گھڑی میں ایرانی عوام کے ساتھ ہیں اور شہید ہونے والوں کے لیے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہیں۔
رپورٹ کے مطابق اس حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کرلی ہے۔
حوالہ: میڈیا

شاید آپ یہ بھی پڑھنا چاہیں

امام خامنہ ای

المناک جرم کے مرتکبین کو ضرور سزا دی جائے گی؛ رہبر معظم انقلاب

حرمِ اہل بیت علیہم السلام کی بے حرمتی کی تلافی سوائے اس امر کے نہیں ہوسکے گی کہ ان گھناؤنی حرکتوں کو پیدا کرنے والا اصلی ماخذ تلاش کیا جائے