جواب: حضرت ویعصر عج کہاں رہتے ہیں ؟ اور جزیرہ خضرا کی حقیقت کیا ہے؟
اسکا جواب یہ ہے کہ حضرت ولیعصرؑ کے محل زندگی کے متعلق جو کچھ کہا گیا ہے وہ گمان اور اندازے کی بنیاد پر ہے کیونکہ خود امامؑ کی غیبت ہی سب سے بڑی دلیل ہے کہ آپؑ کسی معین اور معلوم مکا ن میں تشریف فرما نہیں ہیں۔
جزیرہ خضرا کی داستان بحارالانوار میں بیان ہوئی ہے وہ معتبر نہیں ہے اورعلماء اور دینی محققین نے اسے مسترد کیا ہے۔اور اس داستان کے بے بنیاد ہونے کے دلائل بھی بیان کئے ہیں۔1
اس داستان میں دعوی کیا گیا ہے کہ امام مہدی عج اور آپ کی اولاد ایک سرسبز جزیرے میں خوش و خرم زندگی گزار رہے ہیں۔یہ بات اہلبیتؑ سے بیان شدہ فرامین سے میل نہیں کھاتا کیونکہ اہلبیتؑ سختیوں اور مصائب و مشکلات میں شیعوں کا ساتھ دیتے تھے۔نیز اس داستان میں متناقض اور متضاد باتیں بھی بیان ہوئی ہیں۔اس داستان میں تحریف قرآن کے بارے میں کہا گیا ہے اسکے علاوہ اس داستان کا راوی اور بیان کرنے والا نامعلوم ہے اور مرحوم علامہ مجلسی رح خود بھی قائل ہیں کہ میں نےاس داستان کو کسی معتبر کتاب میں نہیں دیکھا۔2
اس داستان کے مقابلے میں ایسی روایات ہیں جو کہتی ہیں کہ امامؑ لوگوں کے درمیان رہتے ہیں اور انہیں کے راستوں پر چلتے ہیں ،یہ سب دلیل ہیں کہ امامؑ ہمیشہ شیعوں کے درمیان حاضر اور موجود رہتے ہیں۔
حضرت امیرالمومنین علی علیہ السلام فرماتے ہیں: خدائے علی کی قسم!حجت خدا لوگوں کے درمیان رہتی ہے اور انہیں کے راستوں پر چلتی ہے اور انکے گھروں میں تشریف لاتی ہےزمین کے مشرق و مغرب میں رفت وآمد کرتی ہے لوگوں کی باتیں سنتی ہے۔انہیں سلام کرتی ہے اور انہیں دیکھتی ہے اور خود غائب ہوتی ہے جب تک خدا کے وعدے اور معینہ وقت کا اعلان نہ ہوجائے۔3
حوالہ:آفتاب مہر،سوالات وجوابات مہدوی ج 1 ص 59،60
1۔دادگستر جہان ابراہیم امینی اور جزیرہ خضرا افسانہ یا حقیقت؟ابوالفضل طریقہ دار
2۔بحار الانوار،ج 52 ص 159
3۔الغیبۃ ،نعمانی،باب 10،حدیث 3،ص 144