سر ورق / خبریں / عوام کی کمزور معیشت دین کے لیے بھی خطرناک ہے،آیت اللہ جوادی آملی

عوام کی کمزور معیشت دین کے لیے بھی خطرناک ہے،آیت اللہ جوادی آملی

آیت اللہ جوادی آملی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اگر عوام کی معیشت اور اقتصاد کمزور ہوا تو ان کا دین بھی خطرے میں پڑجائے گا۔

انہوں نے کہاکہ مرحوم کلینی نے کافی میں پیغمبر اکرمﷺ سے ایک روایت نقل کی ہے کہ آپؐ نے دعا مانگی کہ خدایا! لوگوں اور ان کی روٹی میں جدائی نہ ڈالنا کیونکہ اگر عوام اور ان کی روٹی میں فاصلہ آجائے تو دین کا بھی خداحافظ ہوجائے گا اور روٹی سے مراد  ملک کا اقتصاد اور معیشت ہے یعنی عوام کی دینداری اچھی معیشت کے بغیرسخت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہماری زبان میں جس کی جیب خالی ہو اسے “گدا “کہا جاتا ہے جبکہ قرآن ایسے شخص کو” فقیر” کہتا ہے یعنی وہ شخص جس کی کمر کے مہرے ٹوٹ چکے ہوں اور وہ اٹھنے کے قابل نہ ہو تو اسے فقیر کہتے ہیں  پس جس قوم اور ملت  کی جیب خالی ہو یعنی ان کی معیشت کمزور ہو تو وہ ظلم کے خلاف قیام نہیں کرسکتی  لہذا حکام کو چاہیے کہ قوم کے اقتصاد او ر معیشت کی بہتری کے لیے ضروری اقدامات کریں۔

حوالہ:شفقنا

شاید آپ یہ بھی پڑھنا چاہیں

ناقابل تلافی شکست

امریکہ اور یورپ نے مسلسل کئی برس سے دنیا کو یقین دلا رکھا تھا کہ اسرائیل ناقابل شکست ہے اور رہے گا او ر موساد دنیا کی بہترین جاسوس ایجنسی ہے۔