سر ورق / شبہات کے جوابات / حضرت زہراءؑ نے فدک کا مطالبہ کیوں کیا؟

حضرت زہراءؑ نے فدک کا مطالبہ کیوں کیا؟

سوال: حضرت فاطمہ زہراءؑ نے اتنی عظمت کے باوجود فدک کا مطالبہ کیا؟

جواب: شہزادیؑ نے کیوں فدک کا مطالبہ کیا؟کیا شہزادیؑ مال دنیا کے لیے مطالبہ کررہی تھیں؟وہابی حضرات یہ سوال کرتے ہیں کہ اگر شہزادیؑ اتنی عظمت کی مالک تھیں اور انہیں مال دنیا سے کوئی محبت نہ تھی تو فدک کا مطالبہ  کیوں کیا جو کہ مال دنیا تھا؟

اس اعتراض کا جواب استاد شہید مطہریؒ نے انتہائی نپے تلے انداز میں دیا ہے:

وہ فرماتے ہیں:

مجھے یاد پڑتا ہے کہ جب ہم بچے تھے تو کبھی بعض لوگوں کے لیے شبہ ہوتا تھا کہ شہزادیؑ عصمت، عظمت اور تقدس کی بلندی پر فائز تھیں  پھر بھی مسجد نبویؐ تشریف لے گئیں اور فدک کا مطالبہ کیا اور اپنا حق مانگا جبکہ یہ وہ خاندان ہے جن کے بارے میں قرآن مجید میں آیا ہے:

وَ یطْعِمونَ الطَّعامَ عَلی‏ حُبِّهِ مِسْکیناً وَ یتیماً وَ اسیراً انَّما نُطْعِمُکمْ لِوَجْهِ اللهِ

ترجمہ: یہ اس کی محبت میں مسکینً یتیم اور اسیر کو کھانا کھلاتے ہیں۔ ہم صرف اللہ کی مرضی کی خاطر تمہیں کھلاتے ہیں۔

یا خود مولائے کائنات علی علیہ السلام فرماتے ہیں:

 وَ ما اصْنَعُ بِفَدَک وَ غَیرِ فَدَک

ترجمہ: میرا فدک اور غیرفدک سے کیا لینا دینا!

اس کے  بعد میں نے تحقیق کی تو دیکھا یہاں دو مسئلے ہیں:

غصب شدہ اور چھینے گئے حق کا مطالبہ کرنا اور حق کو واپس لینا ایک مسئلہ ہے۔

یہ ایک انتہائی اعلی قسم کی اسلامی اور انسانی اقدار میں سے ہے۔

دوسرا مسئلہ یہ ہے کہ میں بھوکا ہوں اور چاہتا ہوں کہ سیر ہوجاؤں اپنا پیٹ بھر لوں،صرف انگیزہ حیوانی یا حیوانی طلب کی وجہ سے مال دنیا کے پیچھے جاؤں۔

اگر صرف پیٹ بھرنے اور شکم سیری کا مسئلہ ہو تو یہ اتنا اہم نہیں ہے۔اس دنیا میں ایسے لوگ بھی پائے جاتے ہیں کہ جو خود بھوکے ہوتے ہیں مگر جوکچھ ان کے پاس ہوتا ہے اسے دوسروں میں بانٹ دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ یہ دوسروں کا مال ہے۔

ہاں ایک مرتبہ میرے پاس مال و دولت ہے اور ایثار کررہا ہوں اپنے حق کو خود اپنے ہاتھوں سے مستحق افراد میں بانٹ رہا ہوں اور دوسروں کے لیے ایثار کررہا ہوں۔اس کام کی اہمیت ہے لیکن ایک وقت  کوئی دوسرا میرے مال کو زبردستی چھین لیتا ہے یہاں اگر میں غاصب سے اپنا حق نہ لوں تو یہ اقدار کے مخالف ہے اگر حق کی واپسی کا مطالبہ کروں تو یہ عین اقدار ہے۔

(لہذا شہزادیؑ نے اسی لیے حق کا مطالبہ کیا تاکہ دنیا والے سمجھ سکیں کہ حق کی واپسی کا مطالبہ کرنا اسلامی اور انسانی اقدار کے مطابق ہے اگر مطالبہ نہیں کریں گی تو اقدار کے خلاف ہوگا۔)

(آڈیوکلپ استاد شہید مطہریؒ)

حوالہ: شفقنا

شاید آپ یہ بھی پڑھنا چاہیں

کیامخلوقات سے استغاثہ شرک ربوبی ہے؟

فقط اور فقط خداوندمتعال سے ہی مدد طلب کرو پس یامحمد اور یا علی کہنا قرآن مجید کے خلاف ہے۔