سر ورق / معرفت امام زمانؑ / امام زمان عج کے ساتھ کیسے ارتباط قائم ہو؟

امام زمان عج کے ساتھ کیسے ارتباط قائم ہو؟

امام زمان  عج کے ساتھ  دو طرح سے ارتباط قائم ہوسکتا ہے:

1۔ظاہری ارتباط اور آنحضرتؑ سے ملاقات

2۔ معنوی و روحانی  اور دل کی آنکھوں سے ارتباط

پہلے طریقے کے ارتباط کے متعلق یہ کہا جاسکتا ہے کہ حضرت امام زمان عج سے ملاقات  اور آنحضرتؑ کی زیارت سے مشرف ہونا  عظیم شرف ہے لیکن زمانہ غیبت میں اصل یہ ہے کہ آنحضرتؑ لوگوں کی آنکھوں سے پنہان اور پوشیدہ رہیں ۔پس آنحضرتؑ سے ظاہری ملاقات کی درخواست کی کوئی دلیل اور وجہ نہیں ۔دوسری جانب امام عج سے ملاقات کا شرف، صرف ہمارے چاہنے اور ہماری درخواست سے حاصل نہیں ہوسکتا بلکہ اس  سے مشروط ہے کہ خود آنحضرتؑ بھی اس ملاقات میں کوئی مصلحت دیکھیں۔بنابریں  بہتر ہے کہ انسان امام ؑ کی ملاقات پر اصرار نہ کرے بلکہ اپنی تمام تر توجہ اور کوشش اس راستے میں صرف کرے جس سے امام راضی ہوں   اور اس راہ میں امام عج سے معنوی ارتباط سے بھی مدد طلب کرے۔

قرآن کریم سورہ آلعمران آیت 200 میں ارشاد فرما رہا ہے:

يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اصْبِرُوا وَصَابِرُوا وَرَابِطُوا وَاتَّقُوا اللَّهَ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ

ترجمہ: اے ایمان والو صبر کرو.صبر کی تعلیم دو.جہاد کے لئے تیاری کرو اور اللہ سے ڈرو شاید تم فلاح یافتہ اور کامیاب ہوجاؤ۔

امام باقر علیہ السلام  اس آیت کی تفسیر میں فرماتے ہیں:

عَنْ أَبِي جَعْفَرٍ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِيٍّ اَلْبَاقِرِ عَلَيْهِ السَّلاَمُ : فِي مَعْنَى قَوْلِهِ تَعَالَى- يٰا أَيُّهَا اَلَّذِينَ آمَنُوا اِصْبِرُوا وَ صٰابِرُوا وَ رٰابِطُوا  قَالَ اِصْبِرُوا  عَلَى أَدَاءِ اَلْفَرَائِضِ وَ صٰابِرُوا  عَدُوَّكُمْ وَ رٰابِطُوا  إِمَامَكُمُ اَلْمُنْتَظَرَ .2

ترجمہ: فرائض کی ادائیگی پر صبر کرو(یعنی فرائض کی بجاآوری میں استقامت کرو)اور دشمنوں کے مقابلے میں پائیدار اور ثابت قدم رہو اور اپنے اس امام سے ارتباط قائم کرو جس کے انتظار میں ہو۔

معلوم  ہوا کہ امام عج سے مسلسل معنوی رابطے کے سائے میں ہی انسان اپنے زمانے کے امامؑ سے کیے گئے عہد و پیمان پر باقی رہ سکتا ہے اور ہمیشہ امامؑ کے اہداف کی راہ میں حرکت کرتا ہے اور خود کو اعتقادی اور عملی انحرافات سے بچا سکتا ہے۔

ترجمہ وپیشکش: ثقلین فاؤنڈیش قم

1۔سورہ آلعمران ،200

2۔ الغيبة (للنعمانی)  ,  جلد1  ,  صفحه26 

حوالہ: آفتاب مہر ج 1 ص86

شاید آپ یہ بھی پڑھنا چاہیں

امام عصر عج کی سلامتی  کے لیے دعا کرنے کی کیا دلیل ہے؟

دعا کرنا ایک راستہ ہے امام عصرعج کو یاد کریں اور اس طرح آنحضرتؑ سے روحی و معنوی رابطہ قائم کریں۔یہ رابطہ ہمارے روحی کمال اور ترقی کے لیے بے انتہاء فوائد کا حامل ہے۔