سر ورق / مقالات / زیارت حضرت معصومہ(ع)کیسے پڑھی جائے؟

زیارت حضرت معصومہ(ع)کیسے پڑھی جائے؟

حضرت معصومہؑ کے زیارت نامہ کو چار حصوں میں تقسیم کریں:

پہلا حصہ:

 ایک ابتدائی  حصہ جس میں انبیائے الہی پر سلام بھیجا گیا ہے یہ اس لیے کہ انبیاء  ؑ کی دوسری اولادیں بھی تھیں جو نافرمان تھیں مگر شہزادی معصومہؑ کا تعلق  اس نسل سے ہے جن سے شجرہ ٔنبوت چلا ہے۔یہ شجرہ حسب بھی ہے اور نسب بھی۔

دوسرا حصہ :

حضرت معصومہؑ کا  ولایت  سے رشتہ ہے کہ آپ ولی خدا کی بیٹی،ولی خدا کی بہن اور ولی خدا کی پھوپھی ہیں۔یعنی آپ نے ایک مقام پر ولی خدا کو اپنی گودی میں کھلایا ہے اور ایک مقام پر خود ولی خدا کی گود میں تربیت پائی ہے۔

تیسرا حصہ :

خود شہزادی معصومہؑ کی معرفت ہے کہ خدا کے  نزدیک آپ کی ایک شان ہے وہ یہ ہے کہ آپ کو مقام شفاعت ملا ہے جس کی معصوم کی زبان نے تائید فرمائی ہے۔

چوتھا حصہ :

کہ آپ شہزادی معصومہؑ سے کیا حاجت رکھتے ہیں؟وہ حاجت یہ ہے کہ آپ قیامت کے دن  ہماری شفاعت کریں اور ہمیں سرور فرج امام زمان عج نصیب ہو۔

اقتباس از بیانات استاد سید عون محمد نقوی

شاید آپ یہ بھی پڑھنا چاہیں

حضرت معصومه(ع) کی زیارت میں “عارفا بحقها “سے کیا مراد ہے؟

جو بھی تمام شرائط کے ساتھ شہزادی کی قم میں زیارت کرے گا وہ جنت کا مالک ہے یعنی وہ اب دوسروں کی شفاعت کرسکتا ہے۔