یہ بات تقریبا یقینی ہے کہ حضرت معصومہؑ نے شادی نہیں کی تو اس حوالے سے متعدد سوالات اٹھتے ہیں۔انکا جواب یہ ہے:
1۔ آپ نے شادی نہیں کی کیونکہ امام کاظمؑ نے وصیت فرمائی تھی کہ شادی کے حوالے سے اپنے بھائی امام رضاؑ سے مشورہ کریں اورانہیں کوئی مناسب شخص نہیں ملا جس کے متعلق مشورہ کیا جاتا۔
2۔حکومت کے خوف اور وحشت کی وجہ سے کوئی امام کاظمؑ کی بیٹیوں سے شادی کے لیے تیار نہیں تھا۔
3۔ آپ کا ہم کفو نہیں تھا کیونکہ حضرت معصومہ علیہا السلام 21 سال تک امام رضا علیہ السلام کے زیر تربیت رہیں اور ایک عالمہ اور فاضلہ کے طور پر آپ کی شخصیت نکھر کر سامنے آئی۔اب کوئی ایسا شخص موجود نہیں تھا جو شہزادیؑ کے علم و تقوی اور معرفت اور فضائل میں آپ کا ہم کفو بن سکتا۔لہذا آپ نے ازدواج نہیں کی۔اسی ضمن میں دوسرا سبب یہ بھی ہوسکتا ہے کہ بافضلیت ترین علوی اور آپ کے رشتہ دار منصور عباسی کے دور میں شہید ہوچکے تھے۔
حوالہ: تالیف و پیشکش:ثقلین فاؤنڈیشن قم