4- عِدَّةٌ مِنْ أَصْحَابِنَا عَنْ أَحْمَدَ بْنِ مُحَمَّدٍ عَنْ جَعْفَرِ بْنِ يَحْيَى عَنْ مَالِكِ بْنِ أَشْيَمَ عَنِ الْحُسَيْنِ بْنِ بَشَّارٍ قَالَ: كَتَبَ ابْنُ قِيَامَا إِلَى أَبِي الْحَسَنِ ع كِتَاباً يَقُولُ فِيهِ كَيْفَ تَكُونُ إِمَاماً وَ لَيْسَ لَكَ وَلَدٌ فَأَجَابَهُ أَبُو الْحَسَنِ الرِّضَا ع شِبْهَ الْمُغْضَبِ وَ مَا عَلَّمَكَ أَنَّهُ لَا يَكُونُ لِي وَلَدٌ وَ اللَّهِ لَا تَمْضِي الْأَيَّامُ وَ اللَّيَالِي حَتَّى يَرْزُقَنِيَ اللَّهُ وَلَداً ذَكَراً يَفْرُقُ بِهِ بَيْنَ الْحَقِّ وَ الْبَاطِلِ.
4۔ راوی کہتا ہے ابن قیاما نے امام رضا (ع) کو ایک خط میں لکھا ہے آپ کیسے امام ہوسکتے ہیں درآنحا لیکہ آپ کا کوئی بیٹا نہیں ہے ، آپ نے غضبناک ہو کر جواب دیا ۔ تمہیں یہ کیسے معلوم ہوا کہ میرا بیٹا ہوگا ہی نہیں، خدا کی قسم چند روز گذرنے والے ہیں کہ خدا مجھے بیٹا دے گا جو حق و باطل کے درمیان فرق کرنے والا ہوگا۔
5- بَعْضُ أَصْحَابِنَا عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِيٍّ عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ حُكَيْمٍ عَنِ ابْنِ أَبِي نَصْرٍ قَالَ: قَالَ لِيَ ابْنُ النَّجَاشِيِّ مَنِ الْإِمَامُ بَعْدَ صَاحِبِكَ فَأَشْتَهِي أَنْ تَسْأَلَهُ حَتَّى أَعْلَمَ فَدَخَلْتُ عَلَى الرِّضَا ع فَأَخْبَرْتُهُ قَالَ فَقَالَ لِي الْإِمَامُ ابْنِي ثُمَّ قَالَ هَلْ يَتَجَرَّأُ أَحَدٌ أَنْ يَقُولَ ابْنِي وَ لَيْسَ لَهُ وَلَدٌ.
5۔ راوی کہتا ہے کہ ابن نجاشی نے مجھ سے پوچھا :تمہارے امام کے بعد کون امام ہوگا، میں چاہتا ہوں تم ان سے دریافت کرو تاکہ مجھے بھی علم ہوجائے میں نے ابھی امام رضا (ع) سے سوال کیا تو آپ نے فرمایا میرا بیٹا امام ہے پھر فرمایا :کسی کو جرأت ہے کہ کہہ دے میرا بیٹا جبکہ اس کا بیٹا نہ ہو ۔
6- أَحْمَدُ بْنُ مِهْرَانَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِيٍّ عَنْ مُعَمَّرِ بْنِ خَلَّادٍ قَالَ: ذَكَرْنَا عِنْدَ أَبِي الْحَسَنِ ع شَيْئاً بَعْدَ مَا وُلِدَ لَهُ أَبُو جَعْفَرٍ ع فَقَالَ مَا حَاجَتُكُمْ إِلَى ذَلِكَ هَذَا أَبُو جَعْفَرٍ قَدْ أَجْلَسْتُهُ مَجْلِسِي وَ صَيَّرْتُهُ فِي مَكَانِي.
6۔ راوی کہتا ہے میں نے امام رضا (ع) سے امام محمد تقی (ع) کے پیدا ہونے کے بعد کچھ سوال کئے۔ آپ نے فرمایا: اس سے تمہارا مقصد کیا ہے؟ یہ ہے ابو جعفر (امام محمد تقی (ع) ) میں نے اسے اپنی جگہ بٹھایا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حوالہ: Al Kafi Urdu
(الکافی اردو کتاب کی اینڈرائڈ ایپلیکیشن)
https://play.google.com/store/apps/details?id=book.usoolekafi.app