سر ورق / ہمارے بارے میں

ہمارے بارے میں

تعارف

پیش لفظ:

بلا شبہ دینی مدارس ہمیشہ علوم محمد و آل محمد علیہم السلام کی ترویج اور نشر و اشاعت کے لئے بہترین وسیلہ رہے ہیں اور صدیوں سے اس فرض کو بخوبی انجام دے رہے ہیں۔اس بنا پر تعلیمات اہل بیت علیہم السلام کی صحیح ترویج و تشہیر کیلئے مدارس کی بنیادوں کو مستحکم کرنا، بالخصوص عصر جدید میں جب کہ ہر طرف باطل افکار اور شبہات و اعتراضات کی یلغار ہے، ہماری دینی اور معاشرتی ذمہ داری ہے۔

یقیناان حالات میں ایک ایسے اسلوب کی ضرورت ہے جس کے ذریعے دینی تعلیمات کو با آسانی نئی نسل تک پہنچایا جاسکے۔انہی باتوں کے پیش نظر کچھ مخلص اور درد آشنا افراد نے عُشّ ِ آل محمدؐ قم المقدسہ، سن ۱۴۳۹ ھ میں ایک دینی مدرسہ کی بنیاد رکھی۔


اغراض و مقاصد

قرآن اور اہل بیت علیہم السلام کی تعلیمات کی روشنی میں دین اسلام کے حقیقی اور جامع خدوخال کا تعارف ۔

دینی شعور کا ارتقاء اور امام زمانہ عج کے ظہور کی راہ ہموار کرنا۔غیبت کے زمانہ میں نظام مرجعیت اور ولایت فقیہ کی صحیح تفہیم وترویج ۔

حکمت عملی

  • حوزہ علمیہ کی عظیم شخصیات اور مختلف دینی مراکز سے استفادہ۔
  • برصغیر کے شوقِ علم رکھنے والے باصلاحیت نوجوانوں  کا داخلہ بالخصوص پسماندہ علاقوں  پر توجہ دیتے ہوئے  وہاں کے  افراد کا انتخاب۔
  • طلاب کی تعلیم  اور تربیت پر خصوصی توجہ کرتے ہوئے انکی مکمل سرپرستی۔
  • قرآن  کریم کو خاص اہمیت۔
  • علوم نقلیہ کے ساتھ ساتھ علوم عقلیہ کی جانب خاص توجہ۔
  • سیاسی اور معاشرتی حالات کی بصیرت۔
  • عصر حاضر کے جدید وسائل سے بھرپور استفادہ۔
  • تعلیم و تربیت کو مؤثر بنانے کے لئے مسلسل طلاب کرام کے والدین یا ان کے بڑے بزرگوں کے ساتھ رابطہ۔
  •  حوزوی دروس کی ویڈیو رکارڈنگ اور اس کی نشر و اشاعت ۔
  • معاشرہ میں موجود شبہات کے جوابات کے لئے آمادگی۔

تعلیمی فرائض اور سرگرمیاں

مدرسہ اپنے تعلیمی اہداف کو مدنظر رکھتے ہوئے مندرجہ ذیل اصول پر  خاص توجہ دے گا:

  • تجربہ کار اور ماہر اساتذہ سے استفادہ ۔
  • استاد کے زیر نگرانی  دروس کا مطالعہ اور مباحثہ ۔ 
  • تعلیمی موضوعات میں پختگی اور طلاب کے علمی ارتقاء کے لئے کیلئے کلاس کے علاوہ رہنما اساتیدکی فراہمی۔
  • پرسکون مطالعہ کیلئےعصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق لائبریری کی فراہمی۔
  • علمی اور فکری نشستوں کا انعقاد۔
  • اساتیداور طلاب کے باہمی رابطہ کی مضبوطی پر خاص توجہ۔  
  • طلاب کے مابین مختلف موضوعات پر علمی مذاکرہ۔

تربیتی اور ثقافتی سرگرمیاں

  • نماز پنجگانہ کا باجماعت انعقاد۔
  • مختلف موقعوں پر دعاؤں بالخصوص روزانہ دعائے عہد اور ہر جمعہ دعائے ندبہ  کی تلاوت۔
  • وعظ و نصیحت کی  شبانہ مختصر نشست۔
  • ایام ولادت و شہادت میں محافل و مجالس  کا انعقاد۔
  • قرائت، تجوید اورفہم قرآن کی کلاسوں پر خصوصی توجہ۔
  • دروس اخلاق۔
  • طلاب سے متعلقہ مختلف موضوعات پر مشورہ  کیلئے ماہرین کی فراہمی۔
  • طلاب کے مابین بھائی چارہ اور رواداری کے فروغ کے لئے قوانین اور ماحول کی فراہمی۔
  • مقدس مقامات کی زیارت۔
  • انقلاب اسلامی سے متعلقہ تاریخی مقامات کا دیدار اور شخصیات سے ملاقات۔
  • علمی اور ثقافتی مراکز کا دورہ۔  

تفریحی  سہولیات اور سرگرمیاں

  • اسپورٹس ہاؤس کا قیام
  • ایام تعطیلات میں تفریحی اور ثقافتی مقامات کی سیر
  • پکنک کا انعقاد

رفاہی  سہولیات

  •  مناسب سہولیات سے آراستہ ہاسٹل
  • طعام کی سہولت
  • علاج و معالجہ کیلئے حتیٰ المقدورتعاون

داخلے کی اہم  شرائط

  • جسمانی سلامتی
  • دینداری
  • دینی علوم کے حصول کا شغف
  • انٹرمیڈیٹ (FSC/FA/ICS)یا اس سے بالاتر سند 
  •  عمر ۱۷ سال سے ۲۲ سال
  • جمہوری اسلامی ایران کے قوانین کی پابندی
  • ٹیسٹ اور انٹرویو میں کامیابی