حضرت امام حسن العسکریؑ – ثقلین فاؤنڈیشن https://saqlainfoundation.org/urdu Saqlain Foundation, The Official Website of Madrasa Ilmia Saqlain Qom Wed, 12 Oct 2022 08:26:30 +0000 ur hourly 1 https://wordpress.org/?v=6.4.3 https://saqlainfoundation.org/urdu/wp-content/uploads/2019/12/Fave-Icon-03-150x150.png حضرت امام حسن العسکریؑ – ثقلین فاؤنڈیشن https://saqlainfoundation.org/urdu 32 32 امام عسکری علیہ السلام اور نماز https://saqlainfoundation.org/urdu/1121-2/ Sun, 02 Oct 2022 07:05:55 +0000 https://saqlainfoundation.org/urdu/?p=3730 شیخ مفید رح نے روایت کی ہے کہ بنی عباس صالح بن وصیف کے پاس آئے جو امام عسکری علیہ السلام کا زندانبان تھا اور اسے کہا  کہ اس شخص پر سختی کرو۔صالح  نے کہا کہ اس سے زیادہ  کیا کروں؟ ! کہ میں نے دو بدترین افراد تلاش کیے ایک کا نام علی بن یارمش اور دوسرے کا نام اقتامش ہے اور انہیں امام عسکری علیہ السلام  پر ظلم کرنے کی خاطر لایا اب ہ دونوں اہل نماز و روزہ ہوگئے ہیں اور عبادت کے عظیم مقام تک پہنچ گئے ہیں۔اس نے حکم دیا ان دونوں کو لایا جائے۔جب وہ آئے تو اس نے کہا وائے ہو تم پر! یہ کیا ہے؟تو انہوں نے کہا کہ ہم اسکے متعلق کیا کہیں جو دن میں روزہ رکھتا ہے اور راتوں میں  صبح تک عبادت میں مشغول رہتا ہے۔کسی کے ساتھ کلام نہیں کرتا او عبادت کے علاوہ کوئی دوسرا کام نہیں کرتا اور جب وہ ہمیں دیکھتا ہے تو ہمارابدن لرز جاتا ہے۔ایسے لگتا ہے جیسے ہم اپنے سانس کے مالک بھی نہیں ہیں ۔بنی عباس نے جب یہ سنا تو بدترین حالت اور انتہائی ذلت کے ساتھ واپس لوٹ گئے ۔

مولف کہتے ہیں :ان روایات سے ظاہر ہوتا ہے کہ امام عسکری علیہ السلام زیادہ تر قید میں تھے اور دوسروں سے ملاقات نہیں کرسکتے تھے ااور مسلسل عبادت میں مشغول رہتے تھے۔

حوالہ: مناقب آل ابيطالب/ ج 4/ 429

]]>
سوال: امام عسکریؑ کی شہادت کےفوری بعد اہل تشیع مبارکباد کیوں دیتے ہیں ؟ https://saqlainfoundation.org/urdu/imam-askri-as-ki-shahadat-oar-khushi/ Tue, 27 Oct 2020 08:10:59 +0000 https://saqlainfoundation.org/urdu/?p=1939 جواب:

اسکا جواب واضح ہے کہ  روایت میں ہے کہ

الامام علی عليہ السلام : يَفرَحُونَ لِفَرَحِنا. و يَحزَنُونَ لِحُزنِنا

امام علی علیہ السلام نے فرمایا کہ ہمارے شیعہ وہ ہیں جو ہماری خوشی میں خوش ہوتے ہیں  اور ہمارے غم میں غمگین ہوتے ہیں۔

اب نو ربیع الاول کو آغاز امامت و ولایت امام زمان عج کی خوشی سب سے بڑی خوشی ہے  اور ہرشیعہ کو اپنے زمانے کے امام کی امامت کے آغاز کی خوشی منانی چاہیے۔اس کے علاوہ امام حسین علیہ السلام کے قاتل عمر بن سعد  کا حضرت مختار ثقفی کے ہاتھوں  قتل اور اہلبیت علیہم السلام کا نو ربیع الاول کو خوشی منانا شامل ہے۔

لہذا اگر آج کا شیعہ، امام حسن عسکری علیہ السلام کے دور میں ہوتا تو کبھی خوشی نہ مناتا کیونکہ امام عسکریؑ کی شہادت کا  غم تازہ تھا اب چونکہ یہ واقعات قدیم ایام سے تعلق رکھتے ہیں لہذا شہادت کے دن غم اور خوشی کےدن خوشی منانا جائز ہے۔

جس کی مثال یہ دی جاسکتی ہے کہ 21 رمضان المبارک کو مولا علی ؑ کی شہادت پر غم اور 23 رمضان المبارک کو نزول قرآن  اور شب قدر کی خوشی منائی جاتی ہے۔اسی طرح دوسری مثالیں بھی موجود ہیں۔

ماخذ:

1۔ .غرر الحكم : 3554

2۔ ثقلین فاؤنڈیشن۔قم

]]>