سر ورق / شبہات کے جوابات / کیا حقیقی مومن کھردرے اور سخت چہرے والے ہوتے ہیں؟

کیا حقیقی مومن کھردرے اور سخت چہرے والے ہوتے ہیں؟

کیا حقیقی اور واقعی مومن افراد کا چہرہ سخت اور کھردرا ہوتا ہے یعنی خشک مقدس افراد کی طرح ہوتے ہیں؟ امام باقر علیہ السلام نے اس کے متعلق فرماتے ہیں:

واقعی مومن وہ ہوتا ہے جو الہی معارف اور مکتب اہل بیت  ع سے واقف ہو اسکی چند ایک صفات ہیں جو درج ذیل ہیں:

  • محکم قلعہ

شیعہ کو دشمن کے پراپیگنڈے کے مقابلے میں ناقابل نفوذ ہونا چاہیے۔یعنی ایسے محکم قلعہ کی مانند ہو جس میں دشمن نفوذ نہ کرسکے۔

  • امانتدار ،عاقل اور راز دار

مومن لوگوں کے اسرار اور رازوں کو فاش نہ کرے خاص کر اہل بیت ع کے اسرار جیسے علم غیب ،مقام شفاعت،حامل علوم رسول خدا ص وغیرہ جیسے مسائل فاش نہ کرے جنہیں عادی افراد اور مخالفین سمجھنے پر قادر نہیں  اور شیعہ اختلاف نہیں ڈالتا۔

  • محبت کرنے والا

شیعہ کرخت اور نفرت کرنے والا نہیں ہوتا بلکہ محبت کرنے والا ہوتا ہے۔

  • شب زندہ دار اور شجاع

شیعہ ریاکار نہیں ہوتا اور دین و دنیا کے کام کو بہتر انداز میں انجام دیتا ہے۔اگر کوئی انکی رات کی عبادت دیکھ لے تو کہے گا کہ یہ زاہد ہے اور زندگی کے امور  چلانے میں کمزور ہے لیکن جب دن میں اسے دیکھتا ہے تو شیر کی مانند زندگی کی دوڑ میں سب سے آگے ہوتا ہے۔

یہی وہ افراد ہیں جو مکتب اہل بیت علیہم السلام کے حقیقی شیعہ ہیں۔

یَا مُیَسِّرُ أَلاَ اُخْبِرُکَ بِشِیعَتِنَا؟ قُلْتُ: بَلى جُعِلْتُ فِداکَ قَالَ: إِنَّهُمْ حُصُونٌ حَصِینَهٌ و صُدُورٌ أمِیْنَهٌ وَ أَحْلاَمٌ وَ زِیْنَهٌ لَیْسُوا بالمَذِیعِ البَذِرِ وَ لاَ بِالجُفَاتِ المُرَاعِیْنَ رُهْبَانٌ بِالْلَیلِ اُسُدٌ بِالْنَهارِ»(۱

(۱). مشکاه الأنوار فی غرر الأخبار، طبرسى، على بن حسن‏، المکتبه الحیدریه، نجف، ‏۱۳۸۵ قمری

ماخذ: شفقنا

شاید آپ یہ بھی پڑھنا چاہیں

استغاثہ مخالف روش سلف

صحابہ کی جانب سے کسی کام کو انجام نہ دینا "سنت ترکیہ" کہلاتا ہے جو استغااثہ کے خلاف شرع ہونے کی دلیل نہیں بن سکتا۔