سر ورق / خبریں / ایرانی ایٹمی سائنسدان دہشتگردوں کے حملے میں شہید

ایرانی ایٹمی سائنسدان دہشتگردوں کے حملے میں شہید

وزارت دفاع کے شعبہ تعلقات عامہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق مسلح دہشت گرد عناصر نے جمعہ کی دوپہر وزارت دفاع کے انسٹی ٹیوٹ آف ریسرچ اینڈ اینوویشن  کے سربراہ ڈاکٹر محسن فخری زادہ کی گاڑی پر حملہ کردیا۔

بیان کے مطابق ذاتی محافظین اور مسلح افراد کے درمیان ہونے والی جھڑپ میں ایرانی سائنسدان ڈاکٹر فخری زادہ شدید زخمی ہوگئے تھے اور انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس حملے میں تین سے چار افراد ہلاک ہوئے جن کا تعلق  دہشت گردوں سے ہے۔

واضح رہے کہ صیہونی حکومت نے 2018 کے آغاز میں اعلان کیا تھا کہ موساد کے جاسوسوں نے ایران کے ایٹمی سائنسدان کی ٹارگٹ کلنگ کی کوشش کی تھی لیکن وہ کامیاب نہیں ہو سکے تھے۔

اس حوالے سے ایک اسرائیلی نیوز ایجنسی نے رپورٹ دی تھی کہ موساد کے جاسوسوں نے ایران کے ایک ایٹمی سائنسدان محسن فخر زادہ مہابادی کی ٹارگٹ کلنگ کی کوشش کی تھی جو ایٹمی ریکٹر کے ذمہ دار تھے۔

ایران کی وزارت دفاع نے سرکردہ اور مخلص ایٹمی سائنسدان کی شہادت پر رہبر انقلاب اسلامی اور ایرانی قوم کو تعزیت پیش کی ہے۔

ماخذ:میڈیا رپورٹس

شاید آپ یہ بھی پڑھنا چاہیں

ناقابل تلافی شکست

امریکہ اور یورپ نے مسلسل کئی برس سے دنیا کو یقین دلا رکھا تھا کہ اسرائیل ناقابل شکست ہے اور رہے گا او ر موساد دنیا کی بہترین جاسوس ایجنسی ہے۔