سر ورق / خبریں / آیت اللہ سیستانی کی تصویر والی کتاب میکرون نے کیوں پکڑ رکھی ہے؟

آیت اللہ سیستانی کی تصویر والی کتاب میکرون نے کیوں پکڑ رکھی ہے؟

بغداد: فرانسیسی صدر میکرون نےعراق سمٹ میں شرکت کے لیے بغداد پہنچے تو وہ عراقی وزیراعظم مصطفی الکاظمی کے ساتھ کاظمین میں حرم مطہر  امام کاظم اور امام تقی علیہما السلام   کی زیارت کے لیے مشرف ہوئے۔اس زیارت کے دوران میکرون کے ہاتھ میں ایک کتاب موجود ہے جس پر آیت اللہ سیستانی کی تصویر موجود ہے۔یہ ماجرا کیا ہے؟

مصطفی الکاظمی نے یہ کتاب  مختصروضاحت کے بعد فرانسیسی صدر کو تحفہ میں  دی۔

اس کتاب میں عراق میں بسنے والے عیسائیوں کے متعلق آیت اللہ سیستانی کےمختلف مواقع پر موقف بیان کیاگیا ہے۔

فرانسیسی صدر نے یہ کتاب وصول کرتے ہوئے اس کتاب کے ساتھ تصویر بھی بنوائی۔

ماخذ شفقنا

شاید آپ یہ بھی پڑھنا چاہیں

ناقابل تلافی شکست

امریکہ اور یورپ نے مسلسل کئی برس سے دنیا کو یقین دلا رکھا تھا کہ اسرائیل ناقابل شکست ہے اور رہے گا او ر موساد دنیا کی بہترین جاسوس ایجنسی ہے۔