سر ورق / خبریں / کربلا تجلی گاہ عشق ہے جہاں عاشقان الٰہی کی شہادت ہوئی: مولانا عون محمد نقوی

کربلا تجلی گاہ عشق ہے جہاں عاشقان الٰہی کی شہادت ہوئی: مولانا عون محمد نقوی

قم المقدسہ: ثقلین فاؤنڈیشن قم کے زیراہتمام مدرسہ علمیہ ثقلین میں عشرہ محرم الحرام 1443 /2021 ء کے حوالے سے مجالس امام حسین علیہ السلام کا انعقاد کیا گیا۔

روزانہ مجلس عزا  کا آغاز تلاوت قران مجید سے ہوتا اور اسکے بعد شعرائے کرام امام عالی مقام علیہ السلام کی خدمت میں مرثیہ پیش کرتے۔

عشرہ محرم الحرام کے خطیب مدرسہ ہذا کے سرپرست جناب مولانا سید عون محمد نقوی صاحب تھے۔

عشرہ محرم الحرام میں خطیب محترم  کی مجالس کا موضوع “کربلا تجلی گاہ عشق “تھا۔

جس میں خطیب محترم نے انتہائی بہترین انداز میں موضوع  کی وضاحت فرمائی اور کربلا اور عشق کے حوالے نئے ، جدید اور علمی اور تحقیقی اسلوب میں  کربلا کی تفسیر بیان فرمائی۔خطیب محترم نے ہر مجلس میں تقریبا مختلف انداز سے شہدائے کربلا کے رجز اور انکے فرامین کو بیان فرمایا اور تاکید فرمائی کہ ایسے فرامین صرف کربلا کی تاریخ میں ملتے ہیں  اور یہ صرف عشق کے سائے میں ہی بیان کیے جاسکتے ہیں۔

خطیب محترم نے مجالس عشرہ محرم الحرام کا سرنامہ کلام امام الکلام امیر المومنین علی بن ابی طالب علیہما السلام کا فرمان قرار دیا جس میں امام علی علیہ السلام کربلا کے متعلق  فرماتے ہیں کہ یہی وہ جگہ ہے جہاں عاشق شہداء کی شہادت ہوگی اور جس کی منزلت اتنی زیادہ ہے کہ نہ پہلے والے اور نہ بعد والے اس منزلت کو پاسکتے ہیں۔

مجالس عزا میں کثیر تعداد میں طلاب حوزہ علمیہ قم شرکت  فرماتے اور مجلس کے ماتم اور زیارت کی تلاوت کی جاتی اور نیاز امام حسین علیہ السلام عزاداروں میں تقسیم کی جاتی۔

مذکورہ مجالس عزا  مدرسہ علمیہ ثقلین قم کے آفیشل یوٹیوب چینل پر بھی موجود ہیں جنہیں سننے کے لیے ذیل میں دیئے گئے لنکس پر کلک کیجیے۔

Speaker : Moulana Syed Aun Muhammad Naqvi

Topic : Karbala Tajalli Gaah e ishq

1. https://youtu.be/Ie_UmUXWCso

🛑LIVE: Majlis Night Of 1st Muharram 1443 Hijri

2. https://youtu.be/O3K6HD5p8GU

🛑LIVE: Majlis Night Of 2nd Muharram 1443 Hijri

3. https://youtu.be/LnH2H–341k

🛑LIVE: Majlis Night Of 3rd Muharram 1443 Hijri

4. https://youtu.be/S0ckaW5ADyw

🛑LIVE: Majlis Night Of 4th Muharram 1443 Hijri

5. https://youtu.be/KJneqlUGmEk

🛑LIVE: Majlis Night Of 5th Muharram 1443 Hijri

6. https://youtu.be/gx4bspp6Gw8

🛑LIVE: Majlis Night Of 6th Muharram 1443 Hijri

7. https://youtu.be/edufjAVi9bQ

🛑LIVE: Majlis e Aza Night Of 7th Muharram 1443 Hijri

8. https://youtu.be/qzkGPWzarrI

🛑LIVE: Majlis e Aza Night Of 8th Muharram 1443 Hijri

9. https://youtu.be/IqpaS05uO7s

🛑LIVE: Majlis e Aza Night Of 9th Muharram 1443 Hijri

10. https://youtu.be/t3LKd6jQHaM

🛑LIVE: Majlis e Aza Roz e Ashooor Muharram 1443 Hijri

11. https://youtu.be/7hh5oE-3CAg

🛑LIVE: Majlis e Sham e Ghareeeban Muharram 1443 Hijri

Jazakallah

ماخذ: ثقلین فاؤنڈیشن قم

شاید آپ یہ بھی پڑھنا چاہیں

طالبان دوسرے مذاہب کا احترام کریں:آیت اللہ اعرافی

افغانستان میں روز عاشور کو چھٹی کو ختم کر دینا اور اسی طرح دوسرے ناگوار حوادث کا رونما ہونا مثبت اقدامات نہیں