احادیث و ادعیہ کی کتابوں میں شعبان المعظم کے مہینے میں اللہ تعالیٰ سے اپنا قرب بڑھانے، رازو نیاز کرنے اور اپنی دلی مرادیں بیان کرنے کے متعلق متعدد دعائیں ائمہ معصومین علیہم السلام سے نقل ہوئی ہیں۔
لیکن ان سب میں مناجات شعبانیہ کو ایک خاص مقام حاصل ہے؛ کیونکہ ہمارے مولاء و آقا امیرالمؤمنین علیہ السلام شعبان المعظم میں اسی مناجات کے ذریعے اللہ تعالیٰ سے راز ونیاز فرمایا کرتے تھے ، پھر یکے بعد دیگرے تمام ائمہ معصومین علیہم السلام اس مبارک ماہ میں اسے پڑھا کرتے تھے
إنها مناجاة أمير المؤمنين علي بن أبي طالب ع و الأئمة من ولده ع كانوا يدعون بها في شهر شعبان
إقبال الأعمال (ط – القديمة)، ج2، ص: 686