سر ورق / شبہات کے جوابات / نماز ،عربی میں کیوں پڑھی جائے؟

نماز ،عربی میں کیوں پڑھی جائے؟

نماز،عربی  میں کیوں پڑھی جائے؟کیا خدا کو اپنی اپنی زبانوں میں نہیں پکارا جاسکتا؟

جواب:عربی میں نماز پڑھنا دین اسلام کے عالمگیر ہونے کی دلیل ہے کیونکہ ایک قوم جب  ایک صف میں کھڑی ہوتی ہے اور ایک دین پرقائم ہے تو ضروری ہے کہ انکی ایک ہی زبان ہو جس کے ذریعہ ایک دوسرے کوسمجھا سکیں یعنی مادری اور مقامی زبانوں کے علاوہ ایک عالمگیر زبان بھی بولتے ہوں  اور اس قوم کی وحدت اس کے علاوہ کامل بھی نہیں ہوسکتی۔

معاصر مفکرین کا خیال ہے کہ جب تک دنیا ایک ملک کی شکل میں تبدیل نہ ہو، دنیا والے سعادت نہیں پاسکتے۔اور اس کیلئے کئی راہ حل پیش کیے ہیں جن میں سے ایک عالمی اور بین الاقوامی زبان کا ہونا ہے۔

تمام مسلمانوں کا ایک زبان میں نماز پڑھناانکی وحدت اور اتحاد کی علامت ہےاور اہل ادب کے مطابق عربی زبان ایک وسیع اور جامع ترین زبان ہے۔یہ حقیقت بھی روشن ہوجاتی ہے کہ تمام مسلمان فرقے اسے ایک عالمی زبان کے طور پر پہچانیں اور اسے اتحاد اور باہمی تفاہم کیلئے استفادہ کریں۔

اسکے علاوہ ایک معین صورت میں نماز پڑھنا اسے تحریف اور خرافات سے محفوظ رکھے گا جو دوسری زبانوں میں ترجمہ کی وجہ سےپیش  آئیں گی۔اس طرح عربی زبان کی وجہ سے اس اسلامی عبادت کی روح  بھی باقی رہے گی۔پس ضروری ہے کہ ہر مسلمان اپنی دینی زبان سے اپنی توان کے مطابق آشنا ہواور جانتا ہو کہ اپنے خدا سے کیا گفتگو کررہا ہے۔

خلاصہ یہ ہوا کہ جیسا کہ ہم جانتے ہیں کہ توحید اور وحدانیت تمام اسلامی اصول وفروع میں ایک بنیادی اور اساسی حیثیت رکھتی ہے اسی طرح ایک قبلہ کی طرف رخ کرکے معین اوقات میں  نماز پڑھنا اور ایک معین زبان میں پڑھنا اسلامی اتحاد کا بہترین عنصر اور اسکا  ایک بہترین نمونہ ہے۔

اگر حج کے موقعہ پر مکہ میں ہوں اور ایسی نماز جماعت جس میں ہزاروں قوموں کے افراد  دنیا کے کونے کونے سے شریک ہوں اور سب یک زباں ہوکر”اللہ اکبر” کہیں تب ہمیں اس کی عظمت اور اس حکم کی گہرائی اورعمق کا پتہ چلے گا لیکن اگر ہر ایک اس جملے کو یا نماز کو اپنی اپنی مقامی زبان میں کہے تو کیسی بری صورتحال کا سامنا کرنا پڑتا؟!

منبع:شفقنا

پیشکش و ترجمہ: ثقلین فاونڈیشن قم

شاید آپ یہ بھی پڑھنا چاہیں

استغاثہ مخالف روش سلف

صحابہ کی جانب سے کسی کام کو انجام نہ دینا "سنت ترکیہ" کہلاتا ہے جو استغااثہ کے خلاف شرع ہونے کی دلیل نہیں بن سکتا۔