امام محمد باقر علیہ السلام کا فرمان ہے: یہ رات لیلۃ القدر کے بعد تمام راتوں سے افضل ہے جس میں اللہ تبارک و تعالی اپنے بندوں پر احسان فرماتا ہے اور اپنے فضل سے انہیں بخش دیتا ہے۔ حق تعالیٰ نے اپنی ذاتِ اقدس کی قسم کھائی ہے کہ وہ اس رات کسی سائل کو خالی نہیں لوٹائے گا سوائے اس کے جو معصیت کا تقاضہ کرے
1۔ غسل:
جس سے گناہوں کا بوجھ ہلکا ہوگا
2۔ شب بیداری:
نماز، دعا اور استغفار میں رات گزارنا ۔ حدیث میں آیا ہے جو شخص اس رات کو شب بیداری کرے گا جس دن انسانوں کے قلوب مرجائیں گے اس کا دل نہیں مرے گا
3۔ زیارت امام حسینؑ:
مظلوم کربلاء کی زیارت اس رات کا افضل ترین عمل ہے ، مختصر زیارت:
اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا اَبَا عَبْدِ اللّهِ اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ وَ رَحْمَۃُ اللّهِ وَ بَرَکَاتُہُ
کائنات کے جس خطے سے بھی یہ زیارت پڑھی جائے گی، امیدوار ہیں کہ خداوند متعال اسے حج اور عمرہ کا ثواب عطا فرمائے گا
4۔ مفاتیح الجنان میں اسی شب کی مناسبت سےمنقول دعائیں
5۔ صلوات شعبانیہ :
جو شعبان میں ہر روز زوال کے وقت پڑھی جاتی ہے
6۔ دعائے کمیل
7۔ نماز جعفر طیار
8۔ 100 مرتبہ اذکار مخصوصہ کا ورد:
« سُبْحانَ اللّٰه » « الحَمْدُ للّٰه » « اللّٰه أَکْبَر » « لَا إِلٰهَ إلَّااللّٰه»
اللہ تعالی گذشتہ گناہوں کو بخش دے گا اور دنیا و آخرت کی دعاؤں کو پورا فرمادے گا